میری چاہت کیا انجان؟
دل تو ہے میرا نادان
گننے بیٹھوں جب نقصان
تھم جائیگا سب طوفان
حیلے سارے کر کے دیکھے
کچل گئے سارے ارمان
سپنوں میں کچھ کھوئی ایسے
ہو کر میں خود سے انجان
میں نے وارا جیون سارا
تم نہ بدلے اے بھگوان !
چھوڑا دھن دولت جسپالؔ
وہ نہ چھوڑے مان سمان
رابطہ، نئی دلی،
موبائل نمبر؛9891861497