آئو مل کر پیڑ لگائیں
ہم اپنی دھرتی کو سجائیں
دھرتی کا کم ہو گا کٹائو
کم ہو گا جب تیز بہائو
پانی کا تب ہو گا بچائو
دھرتی بھی ہو گی اُپجائو
آندھی طوفاں بھی کم ہو نگے
اور حفاظت میں ہم ہو نگے
آندھی طوفاں تیز ہوائیں
ورنہ اتنا قہر مچائیں
جن سے کبھی ہم بچ نہ پائیں
بہتر ہے یہی رہ اپنائیں
آگے پیچھے دائیں بائیں
آئو مل کر پیڑ لگائیں
ہریش کمار منیؔ بھدرواہی
جموں،موبائل نمبر؛9906397577