Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 10, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

قطعات

دل بہلتا ہی نہیں گلزار میں
اب نہیں جینے کی چاہ بیمار میں 
کُھل گیا ہے زہر سانسوں میںیہاں
ضرب دیتا ہے وہ ہر جھنکار میں
 
 
نہ ہو دل میں اضطراب کوئی
ممکن نہیں تب تک انقلاب کوئی
بے خوف باطل سے سوال کرو
اس سے بہتر نہیں جواب کوئی
 
مسکراتا ہے وہ گُل کانٹوں کے بیچ
اجنبی جیسے کوئی اپنوں کے بیچ
میری باتوں میں نہیں دم  اس لئے
زندگی گزری ہے دیوانوں کی بیچ
 
سعید احمد سعید
احمد نگر سرینگر
موبائل نمبر؛9906355293
 
 
 
 

نظم

یہ دنیا نصیبوں کا تُم کھیل سمجھو
قفس کے پرندو حسیں جیل سمجھو
تلاطم کا موجوں کا ہے سیل سمجھو
تلازُم کو توڑے گی اک دن یہ دنیا
سکوں کی طلب ہے نہ آرام کی ہے
مجھے فکر بس اپنے انجام کی ہے
مصیبت کی دنیا ، یہ آلام کی ہے
تلازُم کو توڑے گی اک دن یہ دنیا
نہ عصمت کی پروا، بدن کی ہے پیاسی
شرم کی بھنک بھی نہیں ان میں باقی
ہر اک سمت پھیلی ہوئی ہے اُداسی
تلازُم کو توڑے گی اک دن یہ دنیا
جہاں پیر دم توڑنے کو لگی ہے
وہاں نو مگر جوڑنے کو لگی ہے
فضا مغربی اوڑھنے کو لگی ہے
تلازُم کو توڑے گی اک دن یہ دنیا
یہ دھرتی کا باسی کہاں کا مکیں ہے
نہ فانوسِ پیکر نہ مسکن گزیں ہے
یہ اربابِ اقدار کچھ بھی نہیں ہے
تلازُم کو توڑے گی اک دن یہ دنیا
یہ شمس و قمر جھرمٹوں کے ستارے
یکایک زمیں بوس ہوں گے بیچارے
سمندر ڈبو دے گا سارے سہارے
تلازُم کو توڑے کی اک دن یہ دنیا
 
یاورؔ حبیب ڈار
بڈکوٹ ہندوارہ،موبائل؛6005929160
 
 

کچھ مشہور بہت ہیں؟

عقیدت و نیاز کے دستور بہت ہیں
اس کے فریضۂ اہم کے منشور بہت ہیں
کرتے ہیں جشن سلف کا دورانِ زیست میں 
اب بھی زمیں پہ ایسے کچھ منصور بہت ہیں
قدرِ سلف ایمان اور شعار ہے اپنا
کرتے فرائض کا نباہ ہم ضرور بہت ہیں
واجب نہیں ہے معبدوں کی خاک چھان لیں
کچھ صورتیں زمیں پہ بھی پُرنور بہت ہیں
انواعِ شوق ہوتے ہیں قدرت کی ودیعت
کچھ جانتے ہیں سخن کی بحور بہت ہیں
ہے شاعری بھی اس طرح اک ذوقِ خدا داد 
گزرے بھی اس کے دور کچھ ضرور بہت ہیں
مانا کہ طبع زاد سب شعراء نہیں لیکن
مستعار سخن کے سبب کچھ مشہور بہت ہیں
جائے فرش کے یہ مکیں لیتے ہیں خوابِ عرش
لیکن مقامِ دسترس سے دور بہت ہیں
طالع میں سب کے ہے کہاں معراجِ شاعری
کچھ با نصیب اس سے گو بانور بہت ہیں
معروف جن کا عصر میں حسنِ کلام تھا
اے وائے ستم ہم سے اب وہ دور بہت ہیں
آئی عنان جب سے ہے بونوں کے ہاتھ میں
کیا کاملانِ علم تب سے چُور بہت ہیں
شہرِ سخن شناس میں تجارِ سخن کے
قصّے کمالِ غضب کے اب حضور بہت ہیں
آئے جو اس کے حلقۂ تلمیذ میں ولہؔ
احباب وہ ادب کے اب ناسور بہت ہیں
یہ دورِ بدگمان ہے اُردو کُشی کا دور
کم ظرف، کم خیال اب مشہور بہت ہیں
میںفطرتاً ہی ازل سے شیدائے زباں ہوں
فتویٰ ہے اس پہ آپ ہی ناسور بہت ہیں
دیکھا ہے مَیں نے سخن کے اُن کاملوں کا دور
کرتے ہیں جن پہ سخن گو غرور بہت ہیں
وہ فرد یاں پہ معتقد تھے داغؔ و میرؔ کے
آتے ہیں یاد اب بھی وہ ضرور بہت ہیں
ترتیبِ شعر کے بھی ہیں کچھ ضابطے عُشّاقؔ
ان ضابطورں سے دوست مگر دور بہت ہیں
 
عُشّاق ؔکِشتواڑی
صدر انجُمن ترقٔی اُردو (ہند) شاخ کِشتواڑ
موبائل نمبر؛ 9697524469
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب خدمت سنٹر بن گیا دُرگت سنٹر | قصبہ بانہال میں اضافی چارجز وصولنے کے الزام میں خدمت سینٹر سربمہر
تازہ ترین
اسرائیل کی صدارتی محل کے قریب بمباری شامی وزارت دفاع اور داخلہ کے 15 اہلکار جاںبحق
بین الاقوامی
ایران کی 3ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا
بین الاقوامی
بنگلہ دیش میں پرتشدد جھڑپیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
بین الاقوامی

Related

ادب نامنظم

نظمیں

July 12, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?