Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Mir Ajaz
Last updated: July 17, 2022 1:21 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

بیادِ مشتاقؔ کاشمیریؒ

تری یاد مجھ کو ستائے گی ہر دم
میرے دل کی دھڑکن، میرے دل کی دھڑکین
میں کیسے بُھلا دوں تیرا نقشِ اَحسن
میرے دل کے مامن، میرے دل کے مامن
تجھے عشقِ احمدؐ کی حاصل تھی ثروت
محبت کے گُلشن، محبت کے گُلشن
رفاقت تیری مجھ پہ انعامِ رحمٰن
شرافت کے مسکن، شرافت کے مسکن
ملاحت عجب تھی تیری گفتگو میں
عزیمت کے درپن، عزیمت کے درپن
تیرے نعت گوئی کے چرچے فلک پر
لیاقت کے مخزن، لیاقت کےمخزن
رفاقت تیری مجھ پر رحمت خداکی
شرافت کے مسکن، شرافت کے مسکن
کبھی بھی نہ چُھوٹا ہے تجھ سے اے مشتاقؔ
محمدؐ کا دامن، محمدؐ کا دامن
تجھے زیرِ مدفن بھی حاصل ہو اب کے
محمدؐ کا درشن، محمدؐ کا درشن

طفیل ؔشفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653

خوابوں کا گواہ کوئی نہیں
وہ ایک خواب
جو تُم نے سجا رکھا تھا
اپنی آنکھوں میں۔
جو تُم نے دیکھا تھا
کھلی آنکھوں سے
جس کی تعبیر کا
تمہیں تھا ۔۔۔شِدت سے انتظار۔
جس کی تعبیر پانے کو
تُم تھے بیقرار۔
جس کو حقیقت میں
بدلنے کا تھا
تمہارا شوق و جنون
وہ کانچ کا خواب تھا
جو ٹوٹ کر بکھر گیا
ایسے، جیسےبکھر جاتا ہے
شیشہ ٹوٹنے پرٹُکڑوں میں۔
جس کی پرچھائیاں
ہو جاتی ہیں تقسیم ریزوں میں۔۔۔
وہ ایک خواب
جس کو پال رہے تھےتُم بہت ارمانوں سے
اپنے دل و دماغ کے نہاں خانے میں ۔
تُمہارے آنکھ مُوندتے ہی
ٹوٹ کر ہو گیا چُور ،چُور !!
جس کی تعبیر ہوئی
حَسرت و غم ۔۔۔!!
اُس تمہارے خواب کے
ٹوٹتے ،بکھرتے ،ذرے
جو میری آنکھوں میں پڑے
لہو رُلوا گئے مجھے ۔۔۔!
وہ ایک خواب ۔۔۔ کانچ کا !!
ٹوٹ کر بکھر گیا اور کرچیاں جگہ ،
جگہ بکھریں کرچیاں چننے پر
لہو لہان کر گئی !!
میرے اعصاب۔۔۔
وہ ایک خواب۔۔۔
ٹوٹتے ،بِکھرتے یہ کہتا گیا ۔۔۔
’’ شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں ‘‘
خوابوں کا گواہ کوئی نہیں

روبینہ میر
راجوری، جموں کشمیر

اک روز ہمیں گھر جانا ہے

ایک روز ہمیں گھر جانا ہے
انسان تمہیں مر جا نا ہے
پھر ناز و نعمت کیا کرتے
رنگین ادا پے کیوں مرتے
اخلاص پہ آئو مر جائیں
منقول کو صادق کر جائیں
یہ مال غنیمت سمجھے ہو!!
افسوس حقیقت سمجھے ہو
سب خاک میں مل ہی جائیگا
اعمال کا بدلہ پائے گا
شمشیر بکف اب ہونا ہے
باطل کو ہرا کر جانا ہے
شب تار میں آنکھیں کھولیں گے
ہم ورد کریں گے بولیں گے
ہے فکر تمہیں مال و زر کی
جب آن نہ ہو بحر و بر کی
غم ناک ہماری دھرتی ہے
یہ دنیا اسی پے مرتی ہے
ہے غور طلب اب سن لو تم
بے باک قلب ہی چن لو تم
دن رات پڑو فکر فردا
اس کنج قفس میں با کعبہ
اب آنکھ کھلی ہے کیوں سوئیں
تا زندگی ہم پھر کیوں روئیں
ہم جان کی بازی کھیلیں گے
اب دکھ نہ کوئی ہم جھیلیں گے
اے شہر خموشاں کے لوگو
انجام کو پہنچے اب روکو
اک روز ہمیں گھر جانا ہے
انسان تمہیں مر جا نا ہے

یاورؔ حبیب ڈار
بڈکوٹ ہندوارہ
موبائل نمبر؛6005929160

میں اور مُنکر‎‎
کہتا ہے وہ خدا نہیں ہے
میں کہتا ہوں ارے یہی ہے
کہتا ہے وہ ذرا دِکھاوئو
میں کہتا ہوں عقل لڑاوئو
کہتا ہے وہ تم ہو جُھوٹے
میں کہتا ہوں تم ہو ٹُوٹے
وہ کہتا ہے نہیں ہے اللہ
میں کہتا ہوں یہیں پہ وللہ
وہ کہتا ہے کہاں ہے بولو
میں کہتا ہوں آنکھیں کھولو
وہ کہتا ہے کوئی نِشانی
میں کہتا ہوں بے رنگ پانی
وہ کہتا ہے زمیں بنی خود
میں نے بولا گئی ہے سدُھ بدُ
اس نے جھاڑا بڑا سا لیکچر
میں بس بولا بنادو مچھر ؟
اُس کی تھی “بگِ بینگ ” کہانی
پاس میرے ہر ایک نشانی
کرنا پایا مجھ کو مائل
اندر سے تھا میرا قائل
خود جو ڈھوبے ملے نہ ساحل
سچ کے آگے ٹِکے نہ جاہل

فلک ریاض
حسینی کالونی چھتر گام،چاڈورہ بڈگام
[email protected]

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر
پولیس سربراہ نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

ادب نامنظم

نظمیں

July 12, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?