Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 8, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

زمیں پہ دو دو ہلال دیکھوں

فلک پہ واحد ہلال ہے اِک، مَیں جِس کا حُسن و جمال دیکھوُں
مگر ہَے قُدرت کا مُعجزہ یہ، زمیں پہ دو دو ہِلال دیکھوُں
مَیں توڑ لائوں فلک سے تارے، نہیں یہ میری ہَے دسترس میں
مگر اِجازت نظر کو ہَے یہ، مَیں اِن کا جی بھر جمال دیکھوُں
سیارگاں کی زمیں الگ ہَے، مکاں الگ، واں مکیٖں الگ ہَیں
مَیں ڈو‘ب جائوں طلب میں اِن کی، یہی مَیں اَپنا کمال دیکھوُں
ثباتِ حاصِل نہ ہَے کِسی کو، جہاں کی ہر شے ہَے آنی جانی
مگر جو منظر بدید ہَے اَب، مَیں اُس کا حُسنِ کمال دیکھوُں
بوقتِ پیٖری خیال آیا، چلو حرم میں قیام کر لیں
تلاشِ راحت میں واں جو پہُنچے، وہاں بھی دنیا سا حال دیکھوُں
یہ آزمائش نہیں تو کیا ہَے، جو نبض تھم تھم کے چل رہی ہَے
کبھی یہ سوچُوں کہ مر گیا ہوُں، کبھی کہ سانسیں بحال دیکھوُں 
فِگار سر کے وُجُود پر اب، علیل سوچوں کا سائباں ہَے
نہیں ہَے قلب و نظر پہ قابو، کہ مُنتشر اب خیال دیکھوُں
ایّامِ گردِش سے مت گِلہ کر، یہ خُود اسیرِ فلک ہَے عُشاقؔ
گُزر نشیب و فراز سے تُو، اِسی میں تیرا کمال دیکھوُں
 
عُشّاق ؔکِشتواڑی
صدر انجُمن ترقٔی اُردو (ہند) شاخ کِشتواڑ،رابطہ  ـ:  9697524469
 
 

فراق

میں کب اور کیسے وہ کشمیر دیکھوں
تصوّرمیں جس کی میں تصویر دیکھوں
مُجلاتِ عالم میں کیا ذکر اس کا
کِتابوں میں اسکی  میں تفسیر دیکھوں
سنا ہے  وہاں پر  ہیں آبی  ذخائیر
میں  وہ ڈلؔ و ولرؔ کی جاگیر دیکھوں 
سنا  یہ بھی ہے ،باغِ جنّت  ہے کشمیر
گُلوں کی میں کب بوئے اکثیر دیکھوں
وہاں احد زرگرؔ و مہجورؔ ہیں دفن
وہیں پر مزارِ رسول میرؔ دیکھوں 
سنا ہے وہ رشیوں کی آماجگاہ  ہے 
وہیں شیخ العالمؔ سا میں پیر دیکھوں
منی ؔ وائے  ناداں و کمتر ابھی ہوں
میںہر گام پہ خودکو باپیر دیکھوں
تمنّا یہی، آرزو ہے خداوند
رقم اپنی عظمیٰؔ میں تحریر دیکھوں
 
ہریش کمار منیؔ بھدرواہی
رابطہ؛9596888463
 
 

ہجرت کا پانچواں موسم

مرے بچپن میں آج بھی اک چھوٹا کمرہ ہے
جسمیں  پڑی کچھ چیزیں روز مرے ساتھ باتیں کرتی رہتی ہیں
اک ٹوٹا قلم اک سوکھی دوات اک میلی تختی۔۔
کچھ بے جان کھلونے بھی ہیں
بابا نے لائے تھے
جب جب گاؤں میں میلہ لگتا تھا
ماں نے سنبھال کے رکھے ہیں
وقت کی پوٹلی میں
درد کی انمول نشانیاں  بنا کر
جن کی خامشی میں آج بھی چاروں پہر میلے لگتے ہیں
کئی کھلونے مرے ہاتھوں سے گر کر ٹوٹ بھی گئے
کرچیاں سمیٹتا گیا
آنسؤں سے نہلاتا گیا
چوری چھپے دفن کرتا رہا
اپنے دکھ کے قبرستاں میں..
کچھ زندہ کھلونے بھی آتے جاتے تھے
آکر رہتے تھے مرے ساتھ
رہ کر جاتے تھے مجھ سے دور
ہجرتوں کے موسموں میں…
آتے تھے تو……
نئی دھوپ کے موسم میں
برقی تاروں  پہ جھنڈ در جھنڈ
کہکشاں ابابیلوں کے
کہکشاں سے نکلی جوڑی 
بنا دستک دئے بچپن کے چھوٹے کمرے میں آتی تھی
پٹ باہیں کھول کے ہوتے تھے
چھت سے چمٹا ٹوٹا گھونسلہ
سانس لینے لگتا تھا
تنکے اور کیچڑ اک دوسرے سے ہمکنار ہوتے تھے
گھونسلے میں میلہ لگتا تھا
نئے کھلونے چوں چوں کرتے تھے
میرا بچپن جاگ جاتا تھا ،اچھلتا تھا ،کودتا تھا
قلم دوات اور تختی کھلکھلانے لگتے تھے
ہجرت کے اگلے موسم تک…
جاتے تھے تو…..
بچپن میں ٹھہرے کمرے کو سنسان چھوڑ کر
دور مرے ہونے سے بہت دور
مری نگاہیں ان کا تعاقب کرتیں تھی
کھڑکی کے پٹ تک
تاروں کے کہکشاں تک
ہمالہ کے اوپر تیرتے بادلوں تک
نیل گگن کی ان دیکھی پہنائیوں تک…   
پھر پانچواں موسم آگیا
ہجرت کا آخری موسم
میرے بچپن میں ٹھہرا کمرہ بدل گیا
رنگ سے روغن سے
نئی سوچ سے
چھت سے چمٹا ابابیلوں کا گھونسلہ ڈھہ گیا
کھڑکی کا پٹ بدل گیا
جالی کے چھیدوں نے آنے جانے کے رستے چھلنی کردئے
چھیدوں کی دیوار اْٹھی
نظریں آر پار چھلنی
بدن دھرے کے دھرے رہ گئے
ابابیلیں آیئں ہونگی
دستکیں سنی نہیں گئیں
کھلونوں کی مجبوریاں خاموش ہوئیں ہونگی
پانچواں موسم تھا
آخری ہجرتوں کا
آیا تو آ کر ہی رہ گیا
آج تک جانے کا نام نہیں لیتا
میں بچپن کے چھوٹے کمرے میں اب دکھ کے کھلونے توڑتے توڑتے تھک چکا ہوں
مرے سینے میں کرچیوں کا قبرستان بھر چکا ہے
کھڑکیوں کے جالی دار پٹ کھول دو
مرے ابابیلوں کو رستہ دو
آنے دو جانے دو 
جاکر پھر آنے دو
وقت کو گھٹن ہورہی ہے
کمرے میں دفن کھلونے سسک رہے ہیں
بلک رہے ہیں کراہ رہے ہیں..
زندگی ہجرت سے چھٹکارا چاہتی ہے
جالی دار پٹ کھول دو
ہجرتوں کا پانچواں موسم اب بھی نہ گیا 
تو پھرکبھی نہیں جائے گا…!
علی شیداؔ
 نجدون نیپورہ اسلام آباد، فون نمبر9419045087
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025
نظم

نظمیں

April 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?