Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 24, 2019 10:55 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

آئینہ کشمیر

عجب رسمیں، عجب دستور ہیں کشمیر کے اندر
یہاں جینا بہت مشکل ہے اک انسان کی خاطر 
کسی بیٹی کو گر بچہ خدا نے دے دیا تو پھر 
پڑی رہتی ہے سارا سال جا کے اپنی ماں کے گھر
اگر بیٹی کو اپنی ماں نہ لے تو عمر بھر طعنے
سناتے ہیں اسے سسرال والے رات دن اکثر
مطابق رسم کے میکے چلے جانا ہے بیوی کا 
بگڑ جاتی ہے ساسو ماں اگر جانے نہ دے شوہر 
بہو کو اپنی بیٹی کی طرح رکھتا نہیں کوئی 
بہو کے واسطے دل کی جگہ رکھتے ہیں سب پتھر 
بہو بھی ساس کو ماں کی طرح عزت نہیں دیتی
سمجھتی ہے وہ اپنی ساس کو جیسے کوئی نوکر 
تمنّا اپنی بیٹی کے لئے کرتے ہیں خوشیوں کی 
بہو پر ہر طرح کے ظلم ہم سارے روا رکھ کر 
بہو کو تنگ کرنا بن گیا معمول لوگوں کا 
مرے کشمیر کی بیٹی کا جینا ہو گیا دوبھر
کہیں پر باپ بیٹے سے کمائی چھین لیتا ہے 
کہیں گھر سے نکالا باپ پھرتا جا کے ہے در در
ہماری شادیوں میں ناچتے ہیں مرد و زن یکجا
ہماری صورتِ حالت ہے غیروں سے بھی اب بد تر 
یہاں پر وازوانوں میں بڑا اصراف ہوتا ہے
مگر مفلس یتیموں کو نہیں ہیں پوچھتے جا کر
خدا ناخواستہ کوئی یہاں گر فوت ہوجائے 
ہزاروں بدعتیں کرتے ہیں ہم ماتم کے موقع پر
بڑے ہی شوق سے ہوتے ہیں اہلِ دین بھی شامل 
مگر اٹھتی نہیں ہیں انگلیاں ہرگز کبھی اُن پر 
جہاں پر ہوں ملوث اہلِ بینش ،اہلِ دانش بھی 
کہیں گے لوگ کس کو خیر اور کس کو کہیں گے شر 
ترقی یافتہ ہوکر جہالت ہے دماغوں میں 
حسد، کینہ، شرارت اور عداوت دل کے ہے اندر 
بڑی ہی شان سے جیتے ہیں اہلِ زر یہاں لیکن 
ہزاروں ہیں ہمارے شہر میں مفلس، کئی بے گھر
یہاں کوئی کسی کے کام آتا ہی نہیں جیسے 
یہاں نفسی کے عالم نے کیا برپا ہے اک محشر 
فضا تاریک ہے، بادل سیہ، بجلی چمکتی ہے 
ہو یاسرؔ خیر میرے شہر کی، لگتا ہے مجھ کو ڈر 
 
یاسرؔعرفات طلبگار
دُدھوت ڈوڈہ، جموں و کشمیر ،موبائل نمبر؛8803658857
 
 

وقت تو کتنا ظالم ہے

وقت تو کتنا ظالم ہے
تجھے رحم کیوں نہیں آتا!
بےکس دلوں پر
بے خواب آنکھوں پر
پ مردہ زندگیوں پر
گھائل گھائل خواب ریشم سلجھانے والی انگلیوں پر
تو نے کبھی کسی پر رحم نہیں کیا
مگر دیکھ ہم پھر بھی تجھ سے دامن نہیں چھڑاتے
اس لئے نہیں کہ زندہ رہنا ہماری مجبوری ہے
بلکہ اس لئے کہ زندہ رہنا بہادری ہے
ہمارے جینے کا سبب ہے
ڈاکٹر کوثر رسول
 شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی
 
 

تنہائی

کیسے تنہائی تمہیں دیکھوں  میں؟
کون ہے جو نہ جانتا ہو تمہیں؟
کس کے گھر تیرا آنا جانا نہیں؟
کس کے باطن میں بتا ہونہ بسی؟
تم سے بھی کیا ستم روا نہ رہے
سینکڑوں کالی بلائیں ہیں یہاں
سب کی سب منسلک تمہیں سے ہے
تم ہی سے تو جڑا ہے ان کا وجود
یہ بلائیں بھی تبھی تک ہیں یہاں
جب تلک تجھ سے واسطہ ہے میرا
پر کبھی سوچتا ہوں یہ میں بھی
ہم میں کوئی توہم نوائی نہیں !
جو بھی ہو، کوئی آشنائی نہیں!
مجھ میں کیوں تم نے کی تعمیر؟
خون آلودہ بربریّت گاہ
جس میں کیا کیا نہ دیکھتا ہوں میں
یہ بتا تو کہاں سے آئی ہے؟
اور کس جا پہ ہے گزر تیرا؟
مجھ کو بربادکرکے چھوڑو گی!
کیوں ہی آزاد کرکے چھوڑوگی!
 
واجدؔ عباس
سوناواری ،بانڈی پورہ۔ 7006566516
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

ادب نامنظم

نظمیں

July 12, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?