Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 19, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

موسموں کے بدلتے تہوار

 
دکھ سُکھ موسموں کے تہوار ہیں
جو ہمارے جسم و جاں کی گلیوں میں منائے جاتے ہیں
کوئی موسم سبز پتوں کے اوراق لے کر آتا ہے
تو ہماری پلکوں پہ لفظوں کے شگوفے کھلتے ہیں
موسم  پیاسے دہشت  پہ بارش چھڑکتا  ہے
تو ہم آنسؤں  کی جگہ شبنم کے قطرے لکھ دیتے ہیں
نرم دھوپ کو چھو کر دھیمی ہوائیں چلتی ہیں 
تو ہم آہوں کو دعاؤں میں رنگ دیتے ہیں 
موسم بدلتے رہتے ہیں اپنے تہواروں کے ساتھ 
میری نظموں کے لڑ کھڑاتے راستوں کی طرح 
ابر کی  گھنی وادیوں پہ نئے آسمان کُھلتے ہیں 
بجلی چمکتی ہے
تو کسی بچے کی گڑیا ٹوٹ جاتی ہے
روشنی کے تھرکتے  پیروں تلے
یوں میری نظموں میں شگاف پڑتے ہیں۔
پھر خزاں کا تہوار آ ٹپکتا ہے
عریاں موسم کا جشن منانے ہم سب چلتے ہیں
نئے موسم کے کھلیان میں
میں نے کھڑکیوں کے پردے گرا دئے
جھانکتا رہتا ہوں کب برف کی چادر اُترے گی
میں اپنی عریاں نظمیں  ڈھانپ لوں
دکھ سُکھ موسموں کے تہوار ہوتے ہیں
آؤ ہم سب مل جل کر مناتے رہیں ۔
 
علی شیدؔا
 نجدون نیپورہ اسلام آباد،  
موبائل  نمبر؛9419045087
 

ڈر  

تمام ممکنات سب راستے
سبھی ارادے سارے واسطے
بکھر رہے ہیں
اور میں سمٹا دیکھ رہا ہوں
کہ عمرِ دراز سکڑ رہی ہے
دور افق کی تاریکی میں 
کوئی تصویر ابھر رہی ہے
میرے وہم میں اُتر رہا ہے  
کہ یہی وہ تصویر تو نہیں ہے!
 
میرے ضعف میں بکھر رہے ہیں
جواب بن کر سوال کتنے
محال اب تو بن رہے ہیں
کل کے شوقِ کمال کتنے
 
مجھے بتا دو یہ حال کیا ہے
یہ خوف اور یہ سوال کیا ہے
کیا یہ حقیقت چھا رہی ہے
یا عمر ہے رنگ دکھا رہی ہے
یا ندا یہ میری ہار کی ہے
جو دنیا کو یہ بتا رہی ہے
 
کہ وہ بھی خوابوں سے ڈر گیا ہے
تھا اک فیصلؔ جو مر گیا ہے
 
شہزادہ فیصل
ڈوگری پورہ، پلوامہ،8492838989
 

بوڑھاپا۔اُف بوڑھاپا

بُڑھاپا ہے اِک عتاب یارو!
عتاب کیا، سو عذاب یارو!
گزرتا بے چینیوں میں  ہے دن
نہ نیند شب کو نہ خواب یارو
حسین بچپن کی مست یادیں
ہر اِک سے مانگیں جواب یارو
چلیں قدم دو قدم تو یکدم
یہ گٹھنے دینگے جواب یارو
سُنی کو کرتے ہیں اَن سنی سب
کہ میں ہوں خانہ خراب یارو!
  نظر میں بھی اب فتورآئے 
بجتے ہیں کانوں میں رباب یارو!
سوال اُلٹا کرے اُدھر سے
میں کس سے مانگوں جواب یارو!
کھنکتی ہڈیاں ہیں چوڑیاں جوں
ہیں جوڑ کیسے مضراب یارو
لرزتی ٹانگیں تھراتے ہیں ہاتھ
ہے ڈھیلی ہر اک طناب یارو
مزہ زبان کا ہے جاتا رہتا
پیوگے گر مئہ عناب یارو!
یہ دانت گدھے کے ہیں سینگ جیسے 
کہاں چبائوں کباب یارو!
ضیافتوں کا ہے باب بند اب
دیا ہاضمے نے جواب یارو!
میں اپنی ہی دُھن میں رہتا ہوں گُم
بھاتا نہیں چنگ و رباب یارو!
وہ جن کو پالا تھا مل کے اُن نے
دیا ہے فرتوت خطاب یارو!
ضعف کی ہی بس ہے حکمرانی
ہے طاقِ نسیاں شباب یارو
نییرؔ بڑھاپے کا ذکر مت کر 
ہے درد و کرب کی یہ کتاب یارو!
 
 
غلام نبی نییّرـؔ
کولگام ، کشمیر موبائل نمبر؛9596047612
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔2منشیات فروش گرفتار | 1.2کلوگرام چرس برآمد
جموں
ادھم پور میں بیگ سے سڑی لاش برآمد | بیوی سمیت تین افراد گرفتار،قتل کا اعتراف
جموں
ہندوستان امن پسند ملک، ہم امن چاہتے ہیں:سنیل شرما
کشمیر
سانبہ میں سمگلروں نے پولیس ناکے پر گاڑی چڑھا دی | اے ایس آئی جاں بحق،پولیس اہلکار شدید زخمی ،تلاش جاری
جموں

Related

نظم

نظمیں

May 24, 2025
نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?