Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 4, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

استدعا

پرندوں کو یہاں
پرواز کی طاقت عطا کر
 انہیں پھر 
آسمانوں کا سفر دے
شکستہ گھونسلوں کی پیاس کب تک
پہاڑوں سے پرے بھی آشیاں دے
کہ جس مٹی سے ان کا واسطہ ہے
نمو اس کو عطا کر
یہ خود جوتیں زمینِ دل کو نیزے کی انی سے
اُگائیں فصل پھر اپنی اَنا کی 
انہیں دے حوصلہ
گزرے دنوں کا
کہ فتح و کامرانی
سرخ روئی
ملا کرتی تھی جب
زخمی پروں سے
 
احمد کلیم فیض پوری
گرین پارک، بہوسوال، مہاراشٹرا
موبائل نمبر؛8208111109
 
 

لخطِ جگر

 
ابراہیم لنکن کا خط اپنے بیٹے کے استاد کے نام
 
سیکھناہوگا اسے کہ لوگ سارے
ہوتے نہیں عدل و صداقت کے فرشتے
سکھاؤ اسے کہ ہر غنڈے کے مد مقابل
ہوتا ہے اک نجات دہندہ
ہر خود غرض سیاست داں کے مد مقابل
ہوتا ہے اک پر خلو ص ر ہنما
ہر نئے  دشمن کے ساتھ ساتھ
ملتا ہے آدمی کو اک پیارا دوست
گرچہ مدت دراز چاہیئے یہ سکھانے کیلئے
سکھاؤ اسے مگر، گر سکھا سکو!
اک پیسہ کمایا جائے جو مشقت سے
ہوتا ہے پانچ سو سے بہتر
سکھاؤ نہ صرف اسے عزت سے ہارنا
بلکہ محنت سے شادماں ہو کر جیتنا بھی
 
سیکھنے دو اسے کہ طاقتور سانڈوں کو گرانا
ہوتا ہے سب سے آساں
سکھاؤ اسے، گر سکھا سکو!
کتابوں کی پُر اسرار دنیا میں مگن ہونا
فطرت کی رنگا رنگی میں مست ہونا
پرندوں کا فلک پہ لہرا کے اڑنا
مدھو مکھیوں کا اجالوں میں پھڑ پھڑانا
پھولوں کا دامنِ کوہ میں مسکرانا
 
سکھاؤ سبق اسے مکتبِ حیات میں 
اچھا ہے ہارنادھوکے کی جیت سے
 سکھاؤ سبق اسے اپنے اصولوں پہ اعتماد کا
گرچہ لوگ کہدیں غلط راہ پہ ہے اس کا چلن
سکھاؤ اسے حلقۂ یاراں میں رہنا ابریشم کی طرح نرم
دشمنوں میں فولاد سے بھی سخت تر
سکھاؤ اسے، گر سکھا سکو!
غموں کے  بھنور میں مسکرانا
کہ اشک بہانے میں عار نہیں
کم ہمت ناقدوں ہنسی میں اُڑانا
زیادہ مٹھاس سے باز رہنا۔
سکھاؤ اسے اپنے جوہرِ عمل کو
بہتر بولی لگانے والے کو بیچنا
اپنے ضمیر کو مگرکسی قیمت پہ نہ بیچنا۔
 
سکھاؤ اسے نادانوں کے شورسے 
گوش عمل کو بند رکھنا
اپنے عزائم کی خاطراُٹھنا اور جہاد کرنا
گر راہ صداقت پہ ہیں اسکے قدم۔
سکھاؤاسے شفقت و پیار سے
دور رکھنا مگر لاڈپیار سے
کہ دہکتی بھٹی کی کوکھ سے ہی
جنم لیتا ہے بہترین فولاد۔
گرماؤ اسے ہمتِ پیہم سے
لیس کروصبر واستقلال سے
سکھاؤ اسے خود شناسی و خود اعتمادی
کہ ہے یہی آدمیت کی معراج۔
جانتا ہوں کہ مشکل ہے 
جو اُمیدیں لگائے بیٹھا ہوں
کوشش مگر کرتے رہو
کہ قایم دنیا اُمید پہ ہے
دھیان مگر رکھنا کہ یہ پھولوں سے نازک
ماہتاب سےروشن
میرا ننھا پیارالخت جگرہے۔
 
آزاد ترجمہ:میر امتیاز آفریں 
[email protected]
 
 

وقت کا بس گُزرنا 

 
وقت کا بس گُزرنا
ميں خاموشی ميں 
طاق پہ رکھی کتاب کی مانند دن گُزارتا ہوں،
حرف حرف پڑھتا ہوں، 
پنا پنا گِنتا ہوں، ہر پنے کے آخر ميں 
اپنے کھادی رُمال ميں کس کے ايک گرہ باندھ ليتا ہوں۔
يہ وقت جو بس گُزرتا ہے اس کا حساب رکھتا ہوں
عذاب کا وقت بھی کُچھ ايسا ہی ہوتا ہے،
 خاموشی سے گُز جاتا ہے، 
سيلاب کے پانی جيسا جو رات ميں دھيمے دھيمے بڑھ جاتا ہے۔
ميںخاموش پانی کی سطح پہ 
ايک چھوٹی سی لہر بنانا چاہتا ہوں، 
ايسی لہر جو طوفان نہ لائے بس يہ خاموشی آپکو دِکھا دے، 
اِس کا آئينہ بن جائے۔
ميرے رُمال کی گرہيں 
وقت کے دامن ميں دوڈتی ايک ايسی لہر ہيں 
جو وقت کا بس گُزرنا گِنتی ہيں۔
 
عارف حیات نیرنگؔ
ریسرچ سکالر شعبہ انتھرویالوجی
 
یونیورسٹی آف مینی سوٹا، امریکہ
موبائل نمبر: +1 6129793356
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت کا جموں کے سرحدی علاقوں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب

Related

نظم

نظمیں

May 24, 2025
نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?