عورت
گھر کے کاموں سے خود کو تھکاتی ہے وہ
اور اسی میں ہی آ رام پاتی ہے وہ
گود میں اپنا بچہ اُٹھائے ہوئے
دوسرے کام بھی کرتی جاتی ہے وہ
جیسے پرکار سے گولا کھینچے کوئی
اس قدر گول روٹی بناتی ہے وہ
رات میں کتنی ہی مرتبہ جاگ کر
اپنے بچے کو کمبل اڑھاتی ہے وہ
تولیہ اپنے ساجن کو دیتی نہیں
اپنا آنچل ہی اس کو تھماتی ہے وہ
اپنے ساجن کا وہ نام لیتی نہیں
آج بھی اس کو اے جی بلاتی ہے وہ
اپنی ساسو کو وہ ماتا جی کہتی ہے
اور دیور کو بیٹا بلاتی ہے وہ
سچ میں بچے پہ وہ غصہ ہوتی نہیں
صرف غصے کا ناٹک دکھاتی ہے وہ
دیو رانی کے ماں بننے کی سنتے ہی
اس کی ساری خطائیں بُھلاتی ہے وہ
ارون شرما صاحبابادی
پٹیل نگر ،غازی آباد اُتر پردیش
نظم
نہلا کر
کھانا کھاکر
گھر سے نکل کر
بوتل
میں پانی بھر نا
پی لو گے سفر میں۔
گر حادثہ کوئی ہوجائے
تو پانی پی لینا۔
لوگ تو مصروف ہونگے
ویڈیو بنانے میں
تیرا۔
سکینہ اختر
کرشہ ہامہ، کنزر
ٹنگمرگ کشمیر