دُنیا کے مالی
حیات ہے نہ غالبؔ نہ الطاف حالیؔ
کلام اُن کا ازبر ہے ہم کو مثالی
یہ عالم سراسر ہے اِک جائے فانی
حیاتی اگر ہے تو ہے ربِؔ عالی
طویل اپنا ماضی جو گذرا ابھی تک
لگے کل یہ گذرا ہمیں اب خیالی
مصّور، مفکریا ہو پائے کا شاعر
رقم ان کے تالع میں ہے ازلناً کنگالی
گھروں میں گہے ان کے ہوتا ہے ماتم
تصور میں ان کے ہے یہ بھی دیوالی
بدولت ہے ان کی ہی دنیا میں رونق
یہی خوب سیرت ہیں دُنیا کے مالی
بِنا ذات و ملت وہ رنگ و نسل کے
کریں کارِ مثبت یہ اکثر مثالی
مغنی ہو کوئی یا پھر دریوزہ گر ہو
حبیبِؔ جہاں کے ہیں در پہ سوالی
عجب اِن کی دُنیا کیا ہوتی ہے عُشاق
خیالات اُونچے مگر جیب خالی
عُشاق کشتواڑی
کشتواڑ، جموں
موبائل نمبر؛9697524469
اسکول
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
حسیں کلیوں کو چن چن کے بغیچے میں لگائینگے
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
وہ ننھّے پھول سے بچّے سدا مایوس رہتے ہیں
ہمیں سے راز رکھتے ہیں ہمیں سے دل کی کہتے ہیں
مہینوں بعد وہ ملنے ہمارے ساتھ آئینگے
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
امیدوں سے بھری کشتی کہیں اب ٹوٹ نا جائے
کسی معصوم بچے سے یہ اسکول چھوٹ نہ پائے
محنت سے زمیں بنجر میں ہم پھر گل کھلائینگے
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
مفت تعلیم اور وردی، کتابیں بھی مفت ساری
عمارت ہی نہیں عالی نئی جدت بھی ہے طاری
محبت اور الفت کے دئے ہر گھر جلائینگے
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
حکومت کی سکیموں کو ہمیں ہر گھر پہونچانا ہے
سبق لیپ ٹاپ ٹِنکرنگ لیب کا سب کو پڑھانا ہے
نئی تعلم کا مقصد یقینی ہم بنائینگے
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
جہالت اور نفرت کے اندھیروں کو مٹانا ہے
ہنر مندی،ایمانداری کے جذبوں کو جگانا ہے
پڑھے بھارت بڑھے بھارت یہی نعرہ لگائینگے
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
بڑا ہی معتبر پیشہ ہماری خوش نصیبی ہے
نشۂ بے، روزگاری اورغربت ہم پہ طاری ہے
کریں سب عہد ہم پروازؔ ان کو اب بھگائینگے
چلو مل کے نئے پن سے سکولوں کو سجائینگے
جگدیش ٹھاکر پروازؔ
لوپارہ دچھن ضلع کشتواڑ، جموں
موبائل نمبر؛9596644568