Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Mir Ajaz
Last updated: February 22, 2025 11:03 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

برف طالع کی آکر پگھل جائیگی

زد میں گرداب کے نائو مُدت سے ہے پھر بھی اُمید ہے یہ نکل آئیگی
ہم بھی ساحل پہ ہونگے یقیناً کبھی برف طالع کی آخر پگھل جائے گی

عین اغلب ہے عُشاقؔ یہ شوریدہ سر رُودِ جذبات میں بہہ نہ جائے کہیں
سیکھ حالات سے لو ابھی وقت ہے زندگی زندگی میں پلٹ آئیگی

گو ہوائوں میں آمیز تخریب ہے زاویئے وقت لیکن بدلتا بھی ہے
کیا پتہ ہے کہ پھر سے کسی موڑ پر کوئی ساعت بھلی پھر نکل آئیگی

اپنی معصوم سوچوں کو پھر جوش دوپھر سے اعصابِ جاں کو نیا ہوش دو
گر جوماحول اپنا بدل ڈالو تم خستہ گُلشن میں پھر سے بہار آئیگی

قصرِ دل کے سجا لو ذرا بام و دَر تُو ہے اس کا مکیں یہ کہ تیرا ہے گھر
اِس کے محراب کی گرد گر جھاڑ دو نظر باہر کی تُم کو گلی آئے گی

اپنی قسمت کو ناحق نہ الزام دو یہ لکیریں میاں خود بدلتی نہیں
ذوقِ بدلائو دِل میں اگر ہو تو پھر لے کے از خود یہ گھر میں کنول آئیگی

سُخنِ عُشاقؔ کا یہ وطیرہ رہا کوئی ردیف اس میں نہ ہے قافیہ
یہ ہے آوارہ سوچوں کی اِک کہکشاں اس میں لازم ہے بل پھر نکل آئیگی

عُشاقؔ کشتواڑی
کشتواڑ، جموںموبائل نمبر؛9697524469

کیمرہ مین

کتنا خوش ہے یہ کیمرہ مین
اِک ننھی سی
خوبصورت سی
معصوم سی چڑیا
چہچہاتی ہوئی
پھڑ پھڑاتی ہوئی
پر پھیلاتی ہوئی
گنگناتی ہوئی
گلاب کے پھولوں سے
خو شبو چُراتی ہوئی
کیمرہ میں قید ہوگئی
اس کیمرہ مین کو کیا معلوم
یہ تصویر اگر وائرل ہوگئی تو یہ چڑیا
اُڑنا بھول جائیگی

روحی جان
نوگام، سرینگر،کشمیر

مہا کُمبھ

باراں میں ایک سال جو لگتا ہے مہا کُمبھ
لیکر نویدِ نو چلا آتا ہے مہا کُمبھ

ملکر یہاں آتے سبھی سنتوں کے سمُو بھی
ہر ایک اَکھاڑے میں سمویا ہے مہا کُمبھ

برہمپاریہ، گرہست، وَن پرہست و سنیاس
بھگتی میں آج سب کو بُلاتا ہے مہا کُمبھ

ہر آتما کو پراپتی، ہوتا ہے مُکش بھی
پاتا وہی وردھان جو آتا ہے مہا کُمبھ

گنگا وسرسوتی و یمنا کے تٹوں پر
کیا شان تیرتھوں کی بڑھاتا ہے مہا کُمبھ

مٹی یہاں کی ہے سوشیل اور سرل بھی
بھومی پراگراج میں جچتا ہے مہا کُمبھ

ہر قطرہ ہے نرمل یہاں دورنگ ندی کا جل
تریمورتی کا وِاس دکھاتا ہے مہا کُمبھ

دل میں ایچھا لیکر سمرپن میں وہی پرانی
نرگنوں میں گیان بانٹتا ہے مہا کُمبھ

وشواس ہو آغاز نئی زندگی جنہیں
ہر پاپ کو نہلا کے دُھلاتا ہے مہا کُمبھ

اک دیوتا نے میگھ مار کے دیا برسات
اسی کے آشیرواد سے چلتا ہے مہا کُمبھ

صدیوں سے یہ بھومی پراگراج تریوپتی
پاون بڑا میلہ جہاں لگتا ہے مہا کُمبھ

شفیع شمسیؔ
نیو ہائٹس، ہمہامہ، بڈگام
موبائل نمبر؛9541413537

صنعت توشیح میں

انشائیہ نگار ایس معشوق کیلئے
س: ساری دنیا میں نام چھایا ہے

ا : اس طرح سے مقام پایا ہے

ع : عادتوں میں ہے شوخ پن سا کیوں ؟

ی : یا کہ ” کوتاہیوں”کا سایہ ہے

م : مہرباں ، یوں مزاج پایا ہے

ع : عشق کرتے ہیں ہر کسی سے آپ

ش : شوق بچپن سے یہ چرایا ہے

و : واسطہ ہے گو عاجزی سے مگر

ق : قد ، ادب میں بھی اونچا پایا ہے

ا : آپ کی جو پڑھی ہے نثر ایسی

ح : حق تو یہ ہے کہ لطف آیا ہے

م : میں تو انجم کہوں گی اتنا ، بس

د : داد کا گیت ، سب نے گایا ہے

فریدہ انجمؔ
پٹنہ سٹی بہار

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: زمینی، فضائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہ رُخی سیکورٹی انتظامات
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب

Related

ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?