Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Mir Ajaz
Last updated: December 14, 2024 10:45 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

خواب کی سیڑھی پہ

کبھی جو تم مرے خواب میں اترتی ہو
کسی نئے خواب کی طرح
چاندنی کا بدن لئے
جبین حسن پہ چاند کی بندیا سجائے
پلکوں پہ ستاروں کی ٹمٹماہٹ لئے
قوس قزح کا دوپٹہ اوڑھ کے
شرمیلى الجھى سلجھى
خوشبوں کی چمکتی زلفیں
میری آنکھوں کو خیرہ کرتی ہیں
رخساروں پہ عرق گلاب کی دمک
وصل کی اس جگاتی ہے
خواب زادے کی پیاس بجھاتی ہے
لمس کی انگلیاں چاٹتی ہیں حرارت
اٹھائیں چھو کو
سرخ یونٹوں پہ ہلکی ہلکی
کھلتی چنچل مسکراہٹ
مری نظروں کی تتلیوں کو
دعوت بوسہ دیتی ہے
زندگی کتنی خوبصورت لگتی ہے
نیند کی پلکوں پر
فریب کی وادی میں

علی شیداؔ
نجدون نیپورہ اسلام ا?باد،
موبائل نمبر؛9419045087

غمِ دوراں

حوصلہ ہر پل دیا ہے شکریہ
اے غمِ دوران ہے تیرا شکریہ
ڈگمگائے جب کبھی میرے قدم
تُونے تھاما ہاتھ میرا شکریہ
چھا گیا آنکھوں میں اندھیرا کبھی
دے دیا تُو نے اُجالا شکریہ
جب وفا پر ہوگئی غالب جفا
مل گیا تیرا سہارا شکریہ
موجِ طوفاں نے جو گھیرا تنگ کیا
دے دیا تُو نے کنارا شکریہ
جب کھرے کھوٹے کو کرنا تھا الگ
وہ ہُنر تو نے ہے بخشا شکریہ
غم ہے اِک مہمیز اَز راہِ کرم
فکر، اک دَمساز آہا شکریہ
غم نے رکھا ہے بھرم سب کا ہمیش
غم شَرر ہے یا سِتارہ شکریہ
فکر و غم میں ہے نوائے دِلبری
گہہ مُداوا گہہ مُدارا شکریہ
غم اُڑاتا ہے سدا غفلت کی نیند
فِکر، منزل کا اِشارہ شکریہ
فکرِ دِل ہے خُوب رَہوارِ زَماں
تیرِ یزداں کا نشانہ شکریہ
فکر و غم ہے باعثِ صبر و رضا
ہے دُعا بھی میرؔ اعلیٰ شکریہ

ڈاکٹر میر حسام الدین
گاندربل کشمیر
موبائل نمبر؛9622729111

دسمبر

دسمبر کی راتیں ستم ڈھا رہی ہیں
تمہاری قسم ہم کو تڑپا رہی ہیں

جو نغمے وفا کے یہاں گا رہےہیں
شگوفے وہ ٹہنی کے مرجھا رہے ہیں
یہ معصوم کلیاں بھی تھرّا رہی ہیں
دسمبر کی راتیں ستم ڈھا رہی ہیں

رگوں میں روانی کہاں تک رہے گی
کہیں تو یہ خونِ جگر بس کہے گی
یہ کہرے کی بوندیں سستا رہی ہیں
دسمبر کی راتیں ستم ڈھا رہی ہیں

جواں خون میرا سکڑنے لگا ہے
جسم ٹھنڈ کے مارے اکڑنے لگا ہے
چلے آؤ نظریں یہ مرجھا رہی ہیں
دسمبر کی راتیں ستم ڈھا رہی ہیں

اگر یوں ہی سورج یہ روٹھا رہے گا
تو پروازؔ دکھڑا یہ کس سے کہے گا
اُمیدیں جواں کچھ تو بتلا رہی ہیں
دسمبر کی راتیں ستم ڈھا رہی ہیں

جگدیش ٹھاکر پرواز
لوپارہ دچھن ،کشتواڑ
موبائل نمبر؛9596644568

خرابہ ہی خرابہ

مطلق اب میرے دل میں کچھ یادِ کہن نہیں
اس پہ ستم وہ پہلا سا بھی بانکپن نہیں
عمرِ طویل اب تلک قسطوں کاٹ لی
پیری میں طبع اب مائیلِ شعر و سخن نہیں
دیدے ہیں میرے رُوبہ رو خراب ہی خراب
دیکھوں تو کہیں دور تک سرو سَمن نہیں
ہر طور طبع شاد تھی اپنوں کے درمیان
اِس جا کہیں بھی خُلد سا ایسا چمن نہیں
کرتا ہے نہیں فرد کوئی بِنا دام لئے بات
کرتا ہے سلوک ایسا کوئی راہزن نہیں
دیکھے جو میری دیدنے نقشے بدل بدل
ہونے لگا گماں ہے یہ میرا وطن نہیں
تازیست جس مقام نے پالا مجھے مُدام
لگتا ہے اُس مقام ہی ہوں خیمہ زن نہیں
ہر طور لگے مجھ کو اب میں بے لباس ہوں
صد حیف کبھی خواب میں تھا ننگا بدن نہیں
یادوں کے میرے ذہن میں تعمیر تاج ہیں
اِس بھیڑ نا تمام میں وہ اپنا پن نہیں
کیا بے آب کسی رُود نے بانٹا ہے شہر کو
اِن بستیوں میں نام کا چین و اَمن نہیں
دامانِ اہلِ حق کو یاں دیکھا ہے تار تار
میرے سلف میں شکریہ دیوانہ پن نہیں
لیکن زمیں پہ اب بھی ہیں تہذیب کے داعی
مُبلغ کی طرح جنکا بھی کوئی وطن نہیں
جی چاہتا ہے دیر سے صحرا کی راہ لوں
یاں حسرتا کوئی بھی دشت و دمن نہیں
جائے جموں میں تھا کبھی آزادؔ سُخن ساز
عصرِ رواں میں عُشاقؔ کوئی ہم سُخن نہیں

عُشاق کشتواڑی
کشتواڑ، حال جموں
موبائل نمبر؛9697524469

بابو جی کی سائیکل

سڑکوں پر جب دوڑتی ہے، بابو جی کی سائیکل
بچوں کو گھر چھوڑتی ہے،بابو جی کی سائیکل
ڈیزل، تیل اور نہ کوئی فیول اس کو چاہیے
خوب ہوا میں دوڑتی ہے،بابو جی کی سائیکل
ہو جائے جب پنکچر اس میں کوئی نہ آئے کام
خود ہی پنکچر جوڑتی ہے، بابو جی کی سائیکل
ہوا مخالف جب چلتی ہے موسم کے اسباب سے
منھ کب اپنا موڑتی ہے، بابو جی کی سائیکل
لال ہر ی بتی پر بھی فراٹے خوب ہے بھرتی
سب کو پیچھے چھوڑتی ہے، بابو جی کی سائیکل
رستے میں جب اس کے کوئی رُکاوٹ آجائے
اینٹیں، پتھر توڑتی ہے، بابو جی کی سائیکل
بھارتی ؔکا ہر برس جب یوم ِ ولادت ہے آتا
خوب غبارے پھوڑتی ہے، بابو جی کی سائیکل

طاہر نسرین بھارتیؔ
نئی دہلی
موبائل نمبر؛8802254915

آخر کیوں

کیوں مرِی آہ کا اثرنہیں ہوتا
کیوں مرِی دُعا کاثمر نہیں ہوتا
روز ہر شام اُس کی چوکھٹ پر جا کے
کیوں مرِی آرِزؤں کا بسر نہیں ہوتا
چاہت کی آگ لگی تن بدن میں
کیوں میرا راحت دردِ جگر ، نہیں ہوتا
چھایا ہوا ہے کیسا پت جڑ گُلشن میں
کیوں باغِ گُل میراجاذبِ نظر نہیں ہوتا
زندگی کے شب ورو‘ز کی تگ ودؤ میں
کیوں تنہاؔ تیرے سفر کا حَضر نہیں ہوتا

عبدالرشید تنہا
چھانہ پورہ، سرینگر
موبائل نمبر؛7006194749

اکڑ

کہیں سے اُڑ کر
ایک دوسرے سے جُڑ کر
مگر بہت اکڑ کر،
ہستی میں چڑھ کر
تین کھلاڑی۔
کھلاڑیوں سے بڑھکر
کہ دنیا کے میدان میں
کھیلتے ہیں ڈٹ کر،
رِشتوں کا کھیل
حسد، ضد اور بغض۔

سکینہ اختر
کرشہ ہامہ، کنزر ٹنگمرگ،کشمیر

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر

Related

ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?