Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Mir Ajaz
Last updated: November 16, 2024 10:24 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

تم ندی ہو

تم ندی ہو
برف پوش پہاڑوں سے اترتی
الہڑ، ہنستی کھیلتی
بل کھاتی گزرتی ہو
مرے وجود کے ریگستان کے بیچ سے
سہلاتی ہو
مرے تپتے کناروں کو
چوس لیتے ہیں تری نمی
مرے تن کے سوکھے پیاسے زرے
میری تھکن ،میرا تھکا پڑا سفر ڈھوتی رہتی ہو۔۔۔شام تلک۔۔۔ ۔!!
شام ڈھلے جب تم گنگناتی ہو
تری موجوں کے تار چھیڑتے ہیں
نرم ہوا کے صحرائی جھونکے
میں آنکھیں موند لیتا ہوں
سو جاتا ہوں آسماں کی نیلی چادر تلے
چاند کے خیمے میں
چاندنی کے بستر پہ
چھیڑتا ہوں خوابوں کے خانہ بدوش
گھوڑوں کی گھنٹیاں
خواب کی پلکوں پہ
تری روانی سے بُنتا ہوں
تری ہمشکل اک رواں دواں نظم۔۔ ۔۔۔۔!
تم ندی ہو
مرے برف پوش پہاڑوں سے اترتی ہوئی
مرے ریگزار بدن پہ
نظم بن کے گزرتی رہو۔۔۔۔۔۔!!!!

علی شیداؔ
نجدون نیپورہ اسلام آباد، موبائل نمبر؛9419045087

قدرت کی مار

جب تک شباب تھا عُشاقؔ تھے نامداد ہم
پیری کے سبب ہوگئے اب بے وقار ہم

اپنے ہی گھر میں اپنوں کی آنکھیں بدل گئیں
ہوتے تھے ان کے درمیاں کبھی باوقار ہم

کہتی ہے نصفِ بہتر ہی مرتے بھی نہیں ہو
یہ سُن کے اماں ہوتے ہیں اب اشک بار ہم

اعضائے جسم سب کے سب بے حال ہوگئے
کرتے ہیں یاد ماضی کو اب بار بار ہم

کِھلتے کبھی جبیں پہ تھے گُل ہائے رنگا رنگ
اب ہوچکے ہیں غالباً بُجھتا انگار ہم

ہوتی ہے بُوئے سانس میں آمیز تجلی
سہتے ہیں اِسے جان کر قدرت کی مار ہم

آتی ہے صدا گر کبھی روزن سے ہوا کی
دیوانہ وار اسکو پھر لیتے پکار ہم
دیتے دلاسا ہیں کبھی سائے اُمید کے
ہیں دیکھتے پھر ان کے ہی لیل و نہار ہم

لمحات بسر ہوتے ہیں شب کے حراس میں
کرتے ہیں صبحِ نور کا پھر انتظار ہم

درونِ جان، قلب و جگر محوِفغاں ہیں
سُنتے ہیں انکی شوق سے چیخ و پکار ہم

گُھلتے ہیں ابھی دید میں یادوں کے دفینے
اپنے کئے یہ آج تک ہیں شرمسار ہم

جب خود مزاجِ باد ہی فرسودہ طبع ہو
کہتے ہیں اسے بے وجہ کیوں غمگسار ہم

قرطاس و قلم کے معجزے اب خواب ہوگئے
چھپتے تھے ہندؔوپاکؔ میں کبھی بار بار ہم

کہتے ہیں مجھ سے اہلِ طب اکثر عُشاقؔ اب
کب تک کرینگے معالجہ تیرا بار بار ہم

نذرانۂ عقیدت

استاذ گرامی جناب شوکت محمود شوکت

’’ اے معلم ، اے مدرس ! مہر پیکر ،السلام‘‘
آپ کا درجہ ہے اونچا اور ہے اعلیٰ مقام
کتنے ہی ہیرے، جواہر اور تراشے کوہ نور
آپ درس آگہی دیتے ہیں یوں ہی صبح و شام
ہیں امینِ علم و حکمت قوم کے معمار آپ
آپ کی چشم کرم سے ہو گئے کامل ،تمام
بیر رکھنے والے تو محروم ہیں اخلاص سے
آپ کی تعلیم تو ہے صرف الفت کا پیام
آپ تو بس درس دیتے ہیں وفا کے نام پر
نفرتوں سے بالا تر ہے ،آپ کا سارا کلام
آپ سے ہوتے ہیں سارے لوگ ہر پل مستفید
سچ کہوں تو آپ کی تدریس کا ہے فیض عام
بالمقابل باپ ماں کے ،فوقیت ہے آپ کی
آپ ہی کے درس سے انجمؔ ہوئی ہے شاد کام

فریدہ انجم
پٹنہ سٹی، بہار

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?