Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

کاسنی کے پھول

کاسنی کے پھول ابھی کھلے نہیں تھے
کہ محبت مر گئی
موسم وقت کی گڑیا ہے 
وقت جسے وقت وقت پہ  بدلتا رہتا ہے 
 محبت نہیں
محبت  دائروں سے باہر ہے
صحرا میں پڑی کسی گمشدہ مسافر کے  حوادث کی پوٹلی جیسی
شیلا مندر کی آخری سیڑھی پہ رک کر
کہا کرتی تھی
دیکھ بھیّا۔۔۔محبت امر ہے
تب ماہی میری طرف دیکھ کے پلکوں سے آرتی اتارتی تھی
شیلا کا سندور چھن گیا 
دکھ اور درد کے خوفناک جنگل میں
میں اور ماہی کسی عجیب موسم میں آگرے 
دائروں کے بیچ حادثہ آ ٹپکا
ماہی اور میرا موسم کئی حصوں میں بٹ گیا
شیلا وقت کی دھند میں کھو گئی
تپتی دوپہر کی دھوپ میں پگھل گئی
پہلگام کی وادیوں میں برفیلے بابا کی طرح
پگڈنڈی کے دوسرے سرے کی اور
ہم تنہا ہوتے گئے لمس چھوٹنے لگے
کاسنی کے پھول ابھی کھلے نہیں تھے
میرے گاؤں کی تازہ ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کو ماہی کے شہر کی تپش نے دھول چٹائی
کچے دھاگے ٹوٹ گئے 
میرے ہاتھوں کی انگلیوں میں لمبے ریشمی بالوں کو سہلانے کی تڑپ دم توڑ چکی تھی
ایک ہو کا عالم تھا
بے خواب آنکھوں سے لڑکتے آنسؤں کا ہجوم ریگ زار سے لپٹ چکا تھا
دائروں سے باہر انجان رستے پہ جنازہ نکل پڑا
اپنے پیچھےنہ کھلےکاسنی کے پھولوں کی مہک چھوڑ کر
دل کی کھڑکی کا پٹ کھلا رہتا ہے
جانے کب دائروں سے باہر کی مہک
موسم کی گرفت میں آئے
وقت کی کروٹ کا کیا بھروسہ ۔۔!
محبت دوسرا جنم لے گی
میری انگلیوں می ریشمی بالوں کو سہلانے کی جنبشیں لوٹ آئیں
کاسنی کے پھول دبارہ کھلیں۔۔۔۔۔!!!!!!
 
علی شیداؔ
 نجدون نیپورہ اسلام آباد،  موبائل  نمبر؛9419045087
 
 

ماڈرن وومن

میرے وجود کے کئی حصے ہیں
میری ذات کئی خانوں میں بھٹ چکی ہے۔
میں بیوی ہوں،بہو ہوں ،ماں ہوں
بیٹی و بہن بھی
ہاں یاد آیا
میں شاعرہ بھی ہوں، ادیبہ بھی
اور استانی بھی
مہینے کی آخری تاریخ کو 
میرے ہاتھوں میں موٹی رقم بھی آتی ہے۔
جو بیس تک آتے آتے ختم بھی ہوجاتی ہے۔
گھر کا سودہ سلف،دودھ والا،سبزی فروش
بچوں کے اسکول کی فیس
ان کے کپڑوں، کھلونوں۔ویڈیو گیم،باربی ڈول۔سب خرچ ہوجاتا ہے۔
میری ذات کے ان تمام خانوں میں
میرے کھاتے میں کیا کبھی کوئ سکہ گرتا بھی ہے؟
میں فیشن کے نت نئے ڈیزائن کی پوشاکیں بھی بنوا تی ہوں۔
میچنگ جیولری ،جوتے اور پرس 
بھی خرید لاتی ہوں۔
پرفیوم بھی فارئن چاہیے مجھے
کہ جس کی خوشبو میرے ذہن کے پردوں پر رقصاں ہوکر میرے وجود کو معطر کرتی ہے۔
مجھے رولان کی ویجھی لپسٹک
بھی چاہیئے
جس سے میرے ہونٹوں  کی مسکان 
دوبالا ہوجاتی ہے۔
میں یہ سب کرتی ہوں 
کہ میں آج کے زمانے کی الٹرا ماڈرن وومن ہوں۔
جو تمام پارٹ بڑی خوش اسلوبی سے
نبھانا جانتی ہے۔
مگر میرے وجود کے ان تمام حصوں میں
ذات کے اس بٹوارے میں
میں کہاں ہوں؟
میری "  میں" کس خانے میں ہے؟
میں اپنی بازیافت میں گم ہوں۔
اور لوگ کہتے ہیں۔
کہ مجھے "ہینگ اوور" ہوگیا ہے۔
 
ڈاکٹر کوثر رسول
اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو کشمیر یونیورسٹی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت کی خبریں بے بنیاد: ایس ایس پی گاندربل
تازہ ترین
شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں

Related

ادب نامنظم

نظمیں

July 12, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?