Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Mir Ajaz
Last updated: September 8, 2024 12:30 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

بموقع یومِ اساتذہ
پتھر کو ایک ہیرا بناتے ہیں یہ اُستاد
محنت سے سب کو خوب پڑھاتے ہیں یہ اُستاد
دل کی کلی چٹکتی ہے یوں ان کی صدا پر
جب کہہ کے بابو ہم کو بلاتے ہیں یہ اُستاد
وہ بولتے ہیں بار بار آتا ہے تم کو سب
شائستگی سے ہم کو پڑھاتے ہیں یہ اُستاد
کھو جاتے ہیں ہم ان کے بیان و کلام میں
باغوں کی سیر ہم کو کراتے ہیں یہ استاد
کہتے ہیں لوگ تھامے رہو دامنِ خرد
اس عاجزی سے ہم کو بلاتے ہیں یہ اُستاد
اُستاد کا وجود ہے ماں باپ کا وجود
بنجر زمیں میں پیڑ اُگاتے ہیں یہ اُستاد
غم اور امید ویاس سے جب ٹوٹتے ہیں ہم
اس کو بھی ہم سے دور کراتے ہیں یہ اُستاد
ہے رابعہؔ کی رب سے دعا شاد کام ہوں
غم میں بھی ہم کو خوب ہنساتے ہیں یہ اُستاد

رابعہؔ مظفرپوری
متعلمہ نتیشور کالج مظفرپور

 

نظم
ماں کہتی تھی
بیٹی پڑھو لکھو
کوئی ڈگری حاصل کرلو
نوکری لگ جائے گی
تو
زندگی سنور جائے گی۔
ماں
یہ تعلیم، ڈگریاں، نوکریاں
سب بیکار ہیں
زندگی سنوارنے کیلئے
ان میں سے کوئی بھی چیز
کام نہیں آتی۔
زندگی سنوارنے کیلئے
کبھی آئی، کبھی بائی
کبھی دائی، کبھی مائی
کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔
تب کہیں جاکر
زندگی سنور جاتی ہے۔

روحیؔ جان
نوگام،سرینگر کشمیر

ووٹ
مقدر کو اپنے نئے سر سجائیں
چلو ووٹ دے فرض اپنا نبھائیں
حسیں دلربا سی ریاست ہماری
ہمیں جان سے بھی یہ لگتی ہے پیاری
اُداسی بھرے دن یہ رنگیں بنائیں
چلو ووٹ دے فرض اپنا نبھائیں

یہ تہوار لازم ہے سب کو منانا
حکومت کو اپنی ہےحتمی بنانا
نشاں دیکھ کر کے نشانہ لگانا
تصور میں اپنی ترقّی سجانا
بہت ہوشیاری سے قسمت بنائیں
چلو ووٹ دے فرض اپنا نبھائیں

ذرا فون اپنوں کو تم اک لگاؤ
جو باہر ہیں گھر سے انہیں بھی بلاؤ
وطن کے لئے فرض اتنا نبھانا
یہاں ووٹ سو فیصدی ہے بنانا
حکومت یہ اس بار ازخود بنائیں
چلو ووٹ دے فرض اپنا نبھائیں
اگر ووٹ اپنا یہ ضایع کرو گے
تو اشکوں سے دامن یہ اپنا بھروگے
یہ قسمیں یہ رسمیں نبھانا ضروری
مگر ووٹ ہر اک دلانا ضروری
عبادت سمجھ ووٹ سارے لگائیں
چلو ووٹ دے فرض اپنا نبھائیں

اٹھارہ کی تاریخ طے کل ہوئی ہے
ضلع انتظامی میں ہلچل ہوئی ہے
یہ ذہنوں میں پروازؔ سب کے ہی آیا
جو تھا فرض میرا وہ میں نے نبھایا
جمہوری عمل ہے یہ سب کو بتائیں
چلو ووٹ دے کر فرض یہ نبھائیں

 

جگدیش ٹھاکر پروازؔ
ساکنہ لوپارہ دچھن۔ ضلع کشتواڑ
موبائل نمبر؛9596644568

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین
سری نگر پولیس نے ’یو اے پی اے ‘کے تحت 1.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ
تازہ ترین

Related

ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?