Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نظمیں

Mir Ajaz
Last updated: November 26, 2023 4:44 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

طلبگار
میں مفلس و نادارو لاچار ہوں
تیری رحمتوں کا طلبگار ہوں
نہیں کوئی پُرسان میرا یہاں
چلا جاؤں چوکھٹ سے تیری کہاں
عداوت سے دنیا کی دوچار ہوں

وہ وعدہ کہوں کیسے بھولانہیں
یہاں آکے خود کو ٹٹولا نہیں
میں ناحق ہی مصروف ہوتا گیا
مسلسل اندھیروں میں کھوتا گیا
مجھے بخش دو میں گنہگار ہوں

مرے بانکپن نے بھی مارا مجھے
نہیں یہ جوانی سہارا مجھے
مری عمر ساری ہی جانے لگی
ہراک سانس مجھ کو ستانے لگی
معالج توہی اک میں بیمار ہوں

یہاں جھوٹ بن کوئی چارہ نہیں
بنا دھوکا کوئی گزارا نہیں
یہاں قتل رشتوں کا بھی عام ہے
حیاء پر بھی چھائی سیہ شام ہے
میں بے کس و بے بس شرمسار ہوں

قیامت کے آثار دکھنے لگے
بدن مول مٹی کے بکنے لگے
جہاں اب یہ سارا اُجڑنے لگا
یہ انساں خدا سے ہی لڑنے لگا
پھر کہتا ہے میں ہی سمجھدار ہوں

جگدیش ٹھاکر پروازؔ
ساکنہ لوپارہ دچھن ضلع کشتواڑ
موبائل نمبر؛9596644568

اے ! مٹی کے انسان
اے ! مٹی کے انسان
تو اپنی حقیقت جان
کُل من علیھا فان
اے ! مٹی کے اِنسان

تم بھول گئے سب کو
ذرا یاد کرو ربّ کو
تو سرکش ، نافرمان
اے ! مٹی کے اِنسان

تیری شان نرالی ہے
تیرا خواب خیالی ہے
تیری عارضی ہے پہچان
اے ! مٹی کے اِنسان

جب حشر بپا ہوگا
ربّ تجھ سے خفا ہوگا
ذرا کھول کے دیکھ قرآن
اے ! مٹی کے اِنسان

جب اللہ پوچھے گا
تب کچھ نہیں سوجھے گا
کر یاد میرے احسان
اے ! مٹی کے اِنسان

جب موت کھڑی ہوگی
اَشکوں کی جھڑی ہوگی
تب خطا ہو تیرے اوسان
اے ! مٹی کے اِنسان

یہ دُنیا تجھے کیا دے گی
چند روزہ مزہ دے گی
کر آخرت کا کچھ سامان
اے ! مٹی کے اِنسان

خوشنویس میر مشتاق
ایسو اننت ناگ ،کشمیر
mirmushtaq649@gmail. com

 

توشیحی نظم‎
برائے روشن ضمیر سر

ر=رس بھری آواز ان کی، محفلوں کی شان ہے
و=واقعی اس دور میں ان کی الگ پہچان ہے
ش=شان احمد کیلئے سنتے نہیں کچھ بھی فضول
ن=نامناسب بات بھی سننا نہیں ان کو قبول
ض=ضدی لوگوںکے مقابل سر نہیں کرتے ہیں خم
م=مسنَدِ اخلاص پر رہتے ہیں وہ ثابت قدم
ی=یاد رکھتے ہیں سدا اپنا ہو یا ہو کوئی غیر
ر=رات ہو یا دن کوئی بھی چاہتے ہیں سب کی خیر
س=سچ یہی ہے اپنی محنت سے بنے ہیں اہل فن
ر=روک لے جو لاڈؔلہ ان کا نہیں ہے ہم سخن

میم عین لاڈلہ
حوض اسٹریٹ ،کولکاتہ
[email protected]

میرا قاتل!!!

تبسّم قاتلانہ تھا نگاہیں تِیْر کے جیسی!
ادائیں میرے قاتل کی مگر تھی پِیْر کے جیسی!!

مجھے اپنے ہی ہاتھوں سے پلایا زہر جو اس نے!
کہ ہرہر گھونٹ میں اسکے تھی لذّت شِیْر کے جیسے!!

سُخن وَر تھا مرا قاتل سناتا تھا مجھے غزلیں!
تھی درد انگیز اسکی غزلیں بالکل مِیْر کے جیسی!!

مرے بھی قتل کا قصہ بہت مشہور اب ہوگا!
کہانی ہوگی یہ راْنجھا اور اسکی ہِیْر کے جیسی!!

بَوقتِ قتل حالت میرے قاتل کی مگر دانش!ؔ
تھی بالکل کُند اور ٹوٹی ہوئی شمشیر کے جیسی!!

شیخ دانش عاصی اورنگ آبادی
اورنگ آباد مہاراشٹر
[email protected]

نظم
حالات کے پُر پیچ شکنجے میں رہےگا
یہ سر نہ سلامت کسی سودےمیں رہےگا
دشمن کو مرا سر نہیں یہ سجدہ گراں ہے
سر میرا کٹےگا جبھی سجدے میں رہےگا

پھوٹےگا کسی روز یہ سیلاب بِلا بھی
کب تک یہ سمندر کسی کوزے میں رہےگا
تعویز بناتا ہے وہ ابلیس نما شخص
شیطان سے بچنے کو جو حجرے میں رہےگا

کوٹھے کی طوائف سے اسے یاری بہت ہے
مجرے کا اسے شوق ہے مجرے میں رہےگا
ہر جا تری پہچان ہے بس میری بدولت
تو جائے جہاں نام بھی صدقےمیں رہےگا
اس شخص کے کردار کی پہچان یہی ہے
ہوگا جو منافق سبھی حلقے میں رہےگا
بہتر ہے ابھی سے تو الگ راہ بنالے
کب تک تو کسی شوخ کے دھوکے میں رہےگا
تخلیق رسالے میں چھپا کرتی ہے اکثر
راقمؔ کا ابھی دور ہے چرچے میں رہےگا

عمران راقمؔ
موبائل نمبر؛9062102672

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر
پولیس سربراہ نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

ادب نامنظم

نظمیں

July 12, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?