Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

نظرِ بد کی حقیقت اور اُس کا علاج قرآن و حدیث کی روشنی میں

Mir Ajaz
Last updated: September 2, 2022 12:53 am
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE

مولانا کامران اجمل

�نظر لگنے سے پہلے کچھ اعمال عملی طور پر کرنے کے ہیں، کچھ کام کرنے ہیں اور کچھ اذکار و اوراد ہیں جو پڑھنے ہیں، ذیل میں ان اعمال اور اوراد کو ذکر کیا جارہا ہے، جو نظر لگنے سے پہلے احادیث مبارکہ میں یا بزرگان دین کے تجربات سے ثابت ہوتے ہیں ،جو حسب ذیل ہیں :
بعض ضعیف روایات سے یہ بات واضح ہوتی ہے اپنے کاموں کو کرنے میں چھپانے کے ذریعے سے مدد حاصل کرو ، یعنی اسے ذکر نہ کرو،کیونکہ ذکر کرنے کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ انسان اپنے کسی کام یا نعمت کا اظہار ہر شخص کے سامنے نہ کرے،کیونکہ اس وقت عمومی کیفیت نعمتوں سے محرومی کی سمجھی جاتی ہے ،ہر آدمی یہ سمجھتا ہے کہ وہ نعمت سے محروم ہے اور دوسرا شخص اسے صاحبِ نعمت نظر آتا ہےٗ جس کی وجہ سے بسا اوقات حسد کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ،جو جسمانی امراض کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ روحانی امراض خاص کر نظر بد کا سبب بن جایا کرتی ہے۔(اور بسا اوقات دوسروں کے سامنے اپنی نعمت کا ذکر کرنا بطور تحدیث بالنعمۃ کے نہیں ہوتا ، بلکہ اظہار برتری کے لیے ہوتا ہے ، جس میں ریا کاری سمیت تکبر بھی شامل ہوجاتا ہے جو خود ایک بہت بڑا گناہ ہے ، اور زوال ِنعمت کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب ہے)۔بعض اوقات انسان کسی کو ہمت دلانے کے لیے خود پر ہونے والے اللہ تعالیٰ کے احسانات کا ذکر کرتا ہے ، لیکن سامنے والا بجائے ہمت باندھنے کے مزید احساس محرومی میں مبتلا ہو جاتا ہے، اور اس کی نظر اس شخص پر اگرچہ حسد کی نہیں ہوتی ہے ،لیکن حسرت کی ضرور ہوتی ہے ، جس سے انسان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
کبھی انسان اپنی اولاد وغیرہ کی تصاویر انٹر نیٹ (سوشل میڈیا ) پر ڈال دیتا ہے ، جس پر ہزاروں بانجھ مرد وعورتوں کی حسرت بھری نظر پڑ جانے کی وجہ سے بد ترین بیماری جو کبھی کبھار لاعلاج امراض یا طویل بیماری کا باعث بن جایا کرتا ہے ، اور دوا سے وقتی فائدہ ہونے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا ، اور پورا گھرانہ اس ایک بے فائدہ (اورشرعاً )ممنوع عمل (تصویر سازی )کی وجہ سے مہینوں یا سالوں پریشانیوں میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ کھانے کی تصاویر لگانا ،کھانے پر نظر لگنے اور معدہ کے متاثر ہونے کا سبب بنتا ہے ،اپنی گاڑیوں کی شوقیہ یا دکھاوے کے لیے تصاویر لگانا ایکسیڈنٹ کا باعث بن جایا کرتی ہے، اس لیے اس قسم کے کاموں سےاپنے آپ کو بچانا چاہیے، جس کا نہ دنیوی فائدہ ہے نہ اخروی ۔� نظر بد سے حفاظت کے لیے یہ دعا پڑھے ، اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں گے :
لَا اِلٰہ اِ لّا اللہ،سُبْحَانَ اللہ وَ بِحَمْدِهٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ ولاحَوْلَ وَلَا قُوَّ تہَ اِلَّابِاللّٰہ، الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ، بِیَدِہٖ الْخَیْرُیُحْیِی وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ ۔
رسول اللہ ؐکو جب کسی چیز پر نظر بد لگنے کا خوف ہوتا تو یہ پڑھا کرتے :اَللَّھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ ولاتضرہ یا اللہ اس چیز میں برکت دے اور اسے ضرر نہ پہنچا ۔
بعض حضرات نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ صبح شام یہ آیات تین دفعہ پڑھے گا تواللہ تعالیٰ اسے نظر بد سے محفوظ فرمائیں گے ، آیات یہ ہیں :
وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ ۔(سورۂ قلم )
� سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعاپڑھیں:
اَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ۔ (اسوۂ رسول اکرم ؐ)’’اعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہ التَّامَّةِ کلھا من شر ما خلق ‘‘
’’بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ‘‘صبح شام تین تین بار پڑھنے والا ہر قسم کی مصیبت و آفت نظر بد ،سحر وغیرہ سے محفوظ رہتا ہے ۔�نظر بد سے حفاظت اور اس کا اثر ختم کرنے کے کئی طریقے احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتے ہیں :سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعاپڑھیں:
اَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ ۔ (اسوۂ رسول اکرم ؐ) (جیسا کہ اوپر گزرا ، اس سے حفاظت بھی ہوتی ہے اور اگر نظر لگ جائے تو علاج بھی اسی سے ہوتا ہے )۔جس کو نظرِبد لگ جائے تواسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے : ’’بِسْمِ اللہِ اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حرَّهَا وَبَردَهَا وَوَصْبَهَا‘‘۔ اللہ کے نام سے ۔اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے ۔ اس کے بعد یہ کلمات کہے : “قُمْ بِـإِذنِ اللہِ”. ترجمہ : اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا ۔(حصن حصین )۔نظر بد دور کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ جس آدمی کے بارے میں معلوم ہوکہ اس کی نظر لگی ہے، اُسے وضو کرایا جائے اور اُس کے استعمال شدہ پانی کو کسی برتن میں جمع کرلیا جائے اور پھر جسے نظر لگی ہے اُس پانی سے اُسے غسل کرا یا جائے۔
نظر لگنے کے بعد کے اعمال :۔۱۔نظر لگانے والے کا اگر علم ہوجائے تو اس کے غسل یا وضو سے بچے ہوئے پانی سے مریض کو نہلانا،۲۔والدین نیک ہوں تو ان کے وضو کے پانی سے مریض نہا لیں ۔وہ ادعیہ واذکار جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہیں یا بزرگان دین کے تجربات سے ثابت ہیں :۱بِسمِ اللہِ اَرْقِیْکَ مِن کُلِ شیئ یوذیک مِن حَسَدَ حَاسِدً وَمِن کُلِّ عین ، اللہ یَّشْفِیْکْ۔۲۔سورۂ فلق ، سورہ ٔناس تین تین بار صبح شام پڑھ کردم کریں،۳۔تین مرتبہ سورۂ فاتحہ تین مرتبہ آیۃ الکرسی تین مرتبہ سورۂ قلم کی آخری دو آیتیں تین مرتبہ آخر میں درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور پورے جسم پر پھیر لیں اور کسی اور پر لگی ہے تو چہرے پر پھونک دیں،۴۔سورۂ فلق ، سورۂ ناس کو 33مرتبہ پڑھ کر پانی اور تیل پردم کرے اور جسم پر کچھ دیر لگائے رکھے اور پھر غسل کرے ،۵۔اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّةِو مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وھامة پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے افاقہ ہوتا ہے،۶۔ یہ دعا بھی نظر کے دور کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے : ’’اللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطَانِ الْعَظِیْمِ و الْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمَاتِ التَّآمَّاتِ وَالدَّعَوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَ اَعْیُنِ الْاِنْسِ ‘‘۔
ابن عساکر رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے کہ حضرات حسنین رضوان اللہ علیہم کو نظر لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت پریشان تھے ، جبرائیل علیہ السلام نے سبب پوچھا تو آپ علیہ السلام نے نظر کا تذکرہ فرمایا ،اس پر جبرائیل علیہ السلام نے یہ کلمات سکھائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان پر یہ دعا پڑھی تو وہ دونوں اٹھ کھڑے ہوئے اور کھیلنے کودنے لگے، تو رسول اللہؐ نے فرمایا : لوگو !اپنی جانوں کو ، اپنی بیویوں کو اور اپنی اولادوں کو اسی پناہ کے ساتھ پناہ میں دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ کی دعا نہیں ۔(تاریخ دمشق :۲۴؍۴۶۱)۔کالا نشان لگانا ، بچوں وغیرہ کو سرمے یا کسی چیز سے چہرے پر کالا نشان لگانا بھی نظر بد سے حفاظت کا ذریعہ قرار دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی سارے ٹوٹکے اور مجربات ہیں جو مختلف علاقوں میں رائج ہیں ،اور یہ رواج زمانہ قدیم سے چلےآرہے ہیں،اور باقاعدہ اس سے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے ، لیکن یہ چیزیں مجربات ہیں ، اسے شرعی قرار دینا یا اس کے لیے دلائل کا مطالبہ کرنا بے جا ہے، اسی طرح نظر بد وغیرہ کا علاج مختلف زبانوں میں منقول منتر وں سے کیا جاتا ہے، اور اس سے بھی مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے، البتہ ایسے منتر وغیرہ جو لوگوں کے مجربات میں ہوں اور اس میں کوئی شرکیہ کلمہ یا کوئی خلاف شرع یا نامعلوم معانی والے الفاظ ہوں تو اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے،بہتر صورت یہی ہے کہ قرآن وحدیث میں منقول دعاؤں کو اپنے معمول میں رکھا جائے،تاکہ دنیوی و اخروی کامیابی حاصل ہو اور ہر طرح کے شرور وفتن سے حفاظت ہو۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دوران شب سرینگر میں سڑک حادثہ ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
تازہ ترین
رام بن میں دریائے چناب کی سطح آب بڑھ گئی لوگوں کو خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے چناب سے دور رہنے کی تلقین
خطہ چناب
بانہال حادثہ میں ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر لقمہ اجل
خطہ چناب
عمر عبداللہ حکومت نوجوانوں کی بہبود اور بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم | جموں خطے کو مساوی نمائندگی ملی نوجوان معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ، سیاسی اور سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا:جاوید ڈار
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

قرآن مجید اور انسان کی فطرت فہم و فراست

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?