عظمیٰ نیوزسروس
کنگن// سجادہ نشین دربار بابا جی صاحبؒ لاروی وانگت کنگن، میاں الطاف احمد کی ایک اطلاع کے مطابق حضرت میاں نظام الدین کیانویؒ کا 129واں سالانہ عرس مبارک 8 اور 9 جون کو وانگت بابانگری کنگن میں منایا جائے گا۔ درود و اذکار کی روح پرورمحفل 9 جون کو دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔