کپوارہ//ہندوارہ کے نطنوسہ علاقہ میں بدھ کو اس وقت کہرام مچ گیا جب35سالہ محمد شعبان بٹ نے پانی کے ایک گہرے تالاب میں چھلانگ لاگر زندگی کا خاتمہ کیا ۔ ترچھ نطنوسہ کے محمد شعبان بٹ نے تالاب میں چھلانگ لگا دی ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور پولیس کی مدد سے بچائو کاروائی شروع کی تاہم شام دیر گئے اس کی نعش کو بر آ مد نہیں کیا گیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔