عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//بڈگام ضلع کے نصراللہ پورہ گائوں میں منگل کی سہ پہر بجلی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران جھٹکا لگنے سے پی ڈی ڈی کے ایک ملازم کی موت واقعہ ہو گئی۔ پی ڈی ڈی ملازم 45سالہ غلام قادرخان ساکن پٹھان پورہ پائمس کو اُسوقت زوردار جھٹکا لگا،جب وہ نصراللہ پورہ میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کررہاتھا۔ کرنٹ لگنے سے زخمی ملازم کی موقعہ پرہی موت واقعہ ہوگئی ۔ ملازم کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے بڈگام اسپتال منتقل کیا گیا،اور طبی وقانونی لوازمات کے بعد پولیس نے نعش لواحقین کے سپردکردی۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔