عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں ایک مقامی شخص کو ممنوعہ نشہ آورگولیوں کی کھیپ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔راجوری کی پولیس ٹیم نے راجوری کے مرکزی قصبے سے برآمد کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے اس شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد عمر میر ولد نذیر احمد ساکنہ وارڈ 2 کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے 270 ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔