سرینگر//پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن نشاط میں ایس پی ایسٹ کی صدارت میںپی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس پی ایسٹ داود ایوب کی صدارت میںمنعقدہ اس میٹنگ میں اشبر ،اولڈنشاط ،سعید رحمان اور برین و دیگر علاقوںکے ذی عزت شہریوں اور نوجوانون نے شرکت کی ۔میٹنگ میں چوٹیاں کاٹنے ، افواہ بازوں و دیگر جرائم کے بارے میں بات جیت ہوئی ۔ایس پی ایسٹ نے لوگوں سے افوا ہ بازوں سے ہوشیارر رہنے کی تاکید کی ۔انہوں نے چوٹیاں کاٹنے میں ملوث ملزموں کو پکڑنے میں پولیس کو مدد دینے کی بھی تاکید کی ۔ ایس پی نے لوگوں سے کسی بھی مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کو بروقت اطلاع دینے کیلئے پولیس ہیلپ نمبر کی جانکاری بھی فراہم کی۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او نہرو پارک اویس رشید و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔