جموں//زونل ایجوکیشن آفیسر ستواری نشاط سلطانہ محکمہ تعلیم میں 37 سالہ خدمات کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوئیں۔اس سلسلے میں نشاط سلطانہ کے اعزازمیں الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں محکمہ تعلیم کے آفیسران اوراعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پرمقررین نے کہاکہ نشاط سلطانہ نے اپنی ملازمت کے دوران فرائض منصبی تندہی سے انجام دیئے جن کوفراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ سبکدوشی کاموقعہ ایساہوتاہے جب انسان اپنی ملازمت کے دورانیے کویادکرکے محاسبہ کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نشاط سلطانہ کی ایمانداری ،لگن اورخدمت خلق کے جذبہ سے محکمہ کے دیگرملازمین کوبھی تحریک بخشی ہے۔ اس دوران این اے قریشی ودیگران نے بھی خیالا ت کااظہارکرتے ہوئے نشاط سلطانہ کے ریٹائرمنٹ کے بعدخوشحال اورصحت مندزندگی کی تمنااورنیک خواہشات سے نوازا۔