سرینگر//سرینگرپولیس نے لوگوںکے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن نشاط اور پولیس اسٹیشن زکورہ میں پو لیس کمنٹی پارٹنر شپ گروپ (پی سی پی جی)میٹنگوں کا انعقادکیا ۔ لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے سرینگر پولیس نے ایس ایچ او نشاط مدثر شفیع کی صدارت میں پولیس اسٹیشن نشاط میں پولیس کمونٹی پارٹنرشپ گروپ(پی سی پی جی ) میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں کے علاوہ سیول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کئے ۔ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل دلچسپی سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچا یا جائے گا جبکہ پولیس سے منسلک مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔میٹنگ میں منشیات ،قمار بازی و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات،قمار بازی و دیگر جرائم کے خلاف کئے گئے اقدامات کے سراہنا کی۔پولیس اسٹیشن زکورہ میں بھی ایس ایچ او آر پی سنگھ کی صدارت میں پو لیس کمنٹی پارٹنر شپ گروپ (پی سی پی جی)میٹنگ کا انعقادکیا ۔میٹنگ میں زکورہ اورگلاب باغ سے وابستہ ذی عزت شہریوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوںکے مسائل اجاگر کئے،ا یس ایچ او نے لوگوں کے مسائل سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچا یا جائے گا ۔