رام بن//نس بندی سے متعلق بیداری لانے کے لئے چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان نے آج نس بندی بیداری مہم کا افتتاح کیا۔مرکزی وزارات برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے21نومبر سے4دسمبر2017تک نس بندی پندر ہواڑہ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں نس بندی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور جوڑوں کی صحت مند زندگی کو یقینی بنانا ہے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم او نے کہا کہ نس بندی ایک معمولی سا آپریشن ہے جو کہ جنبہ محدود رکھنے کا ایک موثر عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پندرہواڑے کو منانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نس بندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نس بندی کا یہ پندرہواڑہ ضلع رام بن کے بھی میڈیکل بلاکوں بٹوت،بانہال،گول اور اوکھڑال میں منایا جا رہا ہے۔ڈپٹی سی ایم او اقبال بٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی وی سنگھ،بی ایم او بٹوت ڈاکٹر شکیل احمد،بی ایم او ڈاکٹر بشیر احمد،بی ایم او اوکھڑال ڈاکٹر اے ایچ بوہرہ،بی ایم او بانہال تنویر احمد اور دیگر عملہ بھی اس موقعہ پر موجود تھا۔