سرینگر//پولیس نے سید علی گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کی پریس کانفرنس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں میڈیا کے سامنے آبے سے روک دیا ۔ تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے کی طرف سے حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے بڑے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کو پوچھ تاچھ کیلئے دلّی طلب کیا تھا،تاہم انہیں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ اسپتال میں داخل کئے گئے۔اس دوران مذکورہ تحقیقاتی ایجنسی نے سید علی گیلانی کے چھوٹے فرزند نسیم گیلانی کو بھی دہلی طلب کیا ۔اس دوران نسیم گیلانی نے بدھ کو سرینگر میں پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے پہلے ہی پوری جگہ کو گھیرے میں لیا۔ نسیم گیلانی نے شہر میں ایک مقامی ہوٹل میں4بجے پریس کانفرنس طلب کی تھی،تاہم جب نامہ نگار اور فوٹو ویڈیو جرنلسٹ وہاں پہنچے،تو انہوں نے دیکھا کہ پہلے ہی پولیس وہاں پر پہرے ڈالے ہوئے ہے۔نسیم گیلانی این آئی کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے مزاحمتی لیڈروں کے اہل خانہ کے ساتھ وہاں پر نہیں پہنچے ،تو میڈیا ارکان ٹی آر سی پہنچے،وہاں بھی کچھ وقت کیلئے انتظار کرنے کے دوران ہی پولیس وہاں پہنچ گئی،تاہم5 بجے کے قریب میڈیا وہاں سے چلی گئی،اور اس طرح پریس کانفرنس منعقد نہ ہوسکی۔