کپوارہ/ شمالی ضلع کپوارہ میں حد متا رکہ کے نزدیک نستہ ژھن گلی کرناہ میں چوکی بل کے مضافات میں واقع کھپی بہک کے مقام پرسنیچر کو ایک دھماکے میں 45سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کرناہ گھبرا علاقہ کا رہنے والا شبیر احمد، جو بہک میں مویشی چرا رہا تھا، کا پیر کسی بارودی موادسے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہاں زور دار دھماکہ ہوا اوروہ موقع پر ہی جا ںبحق ہو گیا۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل بھارت۔پاک افواج کے درمیان ہوئی گولہ باری کے تبادلے کے دوران کھپی بہک ،جوکہ سادھنا سٹیج ٹو کے قریب واقع ہے، میں کو ئی شل گرکر پھٹنے سے رہ گیا تھا اور مذکورہ نوجوا ن اُسی شیل کے ساتھ ٹکرا کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کرالہ پورہ کی ٹیم جائے واردات کی طرف روانہ ہوگئی ہے ۔