بانڈی پورہ +سرینگر// وادی میں اتوار کے روز تین الگ الگ حادثات میں دونو جوان اور ایک فوجی میجر ہلاک ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق کپوارہ کرناہ روڈ پر نستہ چھن گلی کے نزدیک ایک فوجی جپسی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک فوجی میجر ہلاک ہو گیا ہے ۔دوسرے واقعہ میںاجس کا 25 سالہ نوجوان صدر کوٹ بالا میں بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔ جبکہ چاڈورہ کے بزگو گائو ں کے نزدیک نیل ناگ جھیل میں نہانے کے دوران ایک 19سالہ نوجوان غرقآب ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو دوپہر 2بجے کرناہ سے کپوارہ آرہی 310فیلڈ ریجمنٹ کی ایک فوجی جپسی کو نستہ چھن گلی کے نزدیک سڑک حادثہ پیش آیا جس کی زد میں آکر میجر ایس ایم سمل موقعہ پر ہی م توڑ بیٹھا ۔ اجس صدر کوٹ بالا میں سرفراز احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر،جو ایمبارڈری کی دکان چلا رہا تھا، دکان کی سلیب پر چڑھ کر تار وںکی مرمت کرنے لگا تو اچانک کرنٹ لگ گئی ہے اور گرپڑا ۔وہاں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے سرفراز کو فوری طور پر اٹھا کر ہسپتال لیجانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑبیٹھا۔ جونہی اس کی لاش آبائی گائوں لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ ادھر بزگو چاڈورہ میں شدت گرمی سے بے حال ہو کر ایک نوجوان نیل ناگ میں نہانے کیلئے گیا جہاں وہ غرقآب ہوا۔مذکورہ نوجوان کی لاش جب شام دیرگئے نکال کر اُس کے گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔مذکورہ نوجوان کی شناخت صفان احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں نہانے گیا تھا ۔اس حادثے کی خبر جب پورے گائوں میں پہنچی تو سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جھیل کی طرف پہنچے اور اس کی میت کو نکالنے کیلئے ریسکو اپریشن شروع کیا جس کے بعدشام دیرگے لاش کو بازیاب کیا گیا ۔ صفان میمندر شوپیاں کا رہنے والا تھا جو لولی پورہ گائوں میں اپنے نانہال میںمقیم تھا ۔مذکورہ نوجوان 12ویں کلاس کا طالب علم تھا ۔