محکمہ وائلڈ لائف خیمہ زن، آپریشن وسیع
عازم جان
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع کے نیسبل سمبل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گئی جب لوگوں نے 4تیندئوں کو گھومتے ہوئے دیکھا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیندئوں کی موجودگی نے بچوں کواسکول جانے کے لئے غیر محفوظ بنا دیا ہے ، جبکہ خواتین اوربو ڑھے بھی خوفزدہ ہیں۔ کسانوں اور باغ مالکان اتنے ہی پریشان ہیں ، کیونکہ یہ خطرہ ان کے باغات اور کھیتوں تک پھیلا ہوا ہے ، جس سے معاش اور حفاظت دونوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ پچھلے سال ، ایک نابالغ لڑکے نے اسی علاقے میں تیندوے کے حملے میں اپنی زندگی کھو دی۔ اگرچہ محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم فی الحال اس علاقے میں تعینات ہے ، لیکن مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کا ردعمل سست اور کم رہا ہے۔ مقامی رہنماں نے فوری طور پر مداخلت کے لئے متعلقہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسراور وائلڈ لائف کے سینئر عہدیداروں سے آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔