عظمیٰ نیوز سروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئے سال 2024 کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ “نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی، آئیے ہم اعلی اقتصادی ترقی، جامع ترقی، سب کی بھلائی اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں‘‘۔انہوں نے دعا کی کہ سال 2024 سب کے لیے خوشحالی، صحت اور خوشی لے کر آئے۔”