سرینگر//مستقلی کی مانگ کو لیکر منریگا ملازمین جو پچھلے کئی دنوں سے احتجاج پر ہیں، نے جمعہ کو پرتاپ پارک میں 72گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع کی ۔ ایم جی نریگا کے تحت کام کرنے والے ملازمین جو پچھلے کئی روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں، نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے جمعہ کو بھوک ہڑتال شروع کی ۔بھوک ہڑتال پر بیٹھے ملازمین کا کہناہے کہ وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں ان کی مستقلی کی یقین دیانی کرائی تھی جسے عملانے کے لئے موجودہ حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر موصوف کی جانب سے کی گئی اسی یقین دہانی پر فی الفور عمل درآمد کی جائے۔یم جی نریگا ایسوسی ایشن کے صدر جان محمد نے کہاکہ حکومت ہمارے مطالبات کے حوالے سے سنجیدہ نہیںہے اورملازمین کو بھوک ہڑتال کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے۔