جموں//زورآورسنگھ آڈیٹوریم جموں یونیورسٹی میں جین سبھاجموں کی جانب سے مہاویرجینتی کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ اس دوران تقریب میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر وزیرمملکت تعلیم پریاسیٹھی، ایم ایل سی اشوک کھجوریہ، ایم ایل اے راجیش گپتا، فائنانشل کمشنر اگریکلچر پرمود جین، جین سبھاکے عہدیداران ودیگران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرنرمل سنگھ نے کہاکہ صوفی سنتوں کی تعلیم کی موجودہ دورمیں کافی زیادہ اہمیت ہے۔ انہوں نے سنت مہاویر کے امن ومحبت کے پیغام کوعام کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔اس دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے ۔مقررین نے سنت کبیرکی تعلیمات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔بعدازاں نائب وزیراعلیٰ نے تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔