Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نرمدا دنیا کا تیسرا بڑا ڈیم، وزیر اعظم نے افتتاح کیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 18, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 ضلع نرمدا ،گجرات// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں دریائے نرمداپر تعمیرسردارسروورباندھ کا افتتاح کیا۔ سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے 56سال قبل اس باندھ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔اس باندھ سے روزآنہ 1450میگا واٹ بجلی پیداہوگی ۔ نرمدا کنٹرول اتھارٹی نے 16جون کو اس باندھ کے گیٹ کو بند کرنے کا حکم دیاتھا۔اس کے اگلے دن اس کے گیٹ بند کردئے گئے تھے ۔ اس باندھ کی اونچائی 163میٹر تک کردی گئ تھی ، پہلے یہ 121اعشاریہ 92میٹر تھی ۔پانی کی مکمل سطح پر اسکی اونچائی 138اعشاریہ 68میٹر ہے ۔  سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس پروجکٹ پر کل 6406.04کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے اور اسکے نہروں کا نیٹ ورک 85898کلومیٹر ہے ۔ ہندستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے 1946میں اس طرح کے باندھ کی تمیر کا خواب دیکھا تھا اور اب 2017میں انکا یہ خواب حقیقت بن گیا ہے ۔ وزیر اعظم کو اسٹیچو آف یونٹی کی تعمیری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا ۔دریائے نرمدا پر تعمیر ہونے والا یہ دنیا کابلندترین (سردار پٹیل کا )مجسمہ ہے ۔ اس باندھ سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا اور لوگوں کی تمنائیں پوری ہونگی ۔کنکریٹ کے استعمال کے لحاظ سے یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا باندھ ہے ۔اس باندھ کی تعمیر میں جتنی کنکریٹ استعمال ہوئی ہے اس سے دوبار خط اسطوا اتنی لمبائی کا احاطہ کیا جاسکتا ہے ۔ سردار سروورباندھ دریائے نرمدا پر تعمیرکیا گیا ایک گریوٹی باندھ ہے ۔یہ وادی نرمدا پروجکٹ کا ایک حصہ ہے ۔یہ ایک بڑا ہائیڈرالک پروجکٹ ہے جس کے تحت دریائے نرمدا پر متعدد بڑے اور پن بجلی کے کثیرالمقاصد باندھوں کی تعمیر ہونی ہے ۔  ایک ترقیاتی اسکیم کے حصہ کے طور پر1979 میں اس پروکٹ کی تشکیل عمل میں آئی تھی جسکا مقصد آبپاشی کو بڑھانا اور اس دریا پر تعمیر ہونے والے 30اہم باندھوں سے بجلی پیدا کرنا ہے ۔ سردار سروور باندھ ان میں سب سے بڑا ہے ۔مجموعی طور پر 135درمیانہ اور 3000چھوٹے باندھوں کی تعمیر بھی ہورہی ہے ۔سپریم کورٹ میں متعدد متنازعہ زیر التوا مقدمات کے بعد نرمدا اتھارٹی نے اس کی حتمی اونچائی میں کئی تبدیلیاں کیں۔  افسران کے مطابق اس پروجکٹ سے 14اعشاریہ 23لاکھ ہیکٹیئر رقبہ میں آبپاشی ہوگی جس میں سے بیشتر علاقے کچھ اور سوراشٹر کے خشک سالی سے متاثرہ ہیں ۔ اس پروجکٹ سے مہاراشٹر کو 27فیصد بجلی ،گجرات کو 16فیصد اور مدھیہ پریدیش کو 57فیصد بجلی ملے گی ۔ ان تینوں کے علاوہ اس سے راجستھان کو پانی ملے گا ۔ سردار سروور نرمدا لمیٹڈ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر جی قانون گو نے کہا کہ اس پرہوجکٹ کے توسط سے 14اعشاریہ 23لاکھ ہیکٹیئر کے رقبہ میں سینچائی ہوسکے گی ۔ ۔182میٹر کے (اسمبلی حلقوں کی تعداد)اسٹیچوآف یونٹی کا تصور مسٹر مودی کا تھا ، وہ باندھ کی اونچائی بڑھانے کے حق میں بھی تھے ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باندھ کی اونچائی بڑھانے سے 4.73 ملین ایکڑ فیٹ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے اس میں شامل چاروں ریاستوں کو فائدہ ہوگا ۔ پانی کی 75فیصد دستیابی پر مدھیہ پردیش کو 18اعشاریہ 25ملین ایکڑ فیٹ (ایم اے ایف )،گجرات کو 9ایم اے ایف ،راجستھان صفر اعشاریہ 50 ایم اے ایف اور مہاراشٹر صفر اعشاریہ 25ایم اے ایف پانی ملے گا۔کہا جاتا ہے کہ اس پروجکٹ کی وجہ سے دریائے نرمدا کا پانی گجرات کے ان علاقوں میں پہنچانے میں مدد ملیگی جہاں اسکی قلت ہے ۔اور یہ کام نہروں اور پائپ لائن نیٹ کے ذریعہ انجام دیا جارہاہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروجکٹ سے ہونے والی آبپاشی سے تقریبا 10لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا اور مختلف گاؤوں اور قصبوں کو سپلائی ہونے والے پینے کے پانی سے تقریبا چارکروڑ لوگ مستفیض ہونگے ۔پانی کی سپلائی کے لحاظ سے اس پروجکٹ کو سب سے بڑی انسانی کوشش قراردیا جارہا ہے ۔توقع ہے کہ اس سے سالانہ ایک ارب یونٹ پن بجلی پیدا ہوگی۔پینے کے پانی کی سپلائی کا ماسٹر پلان 9490 گاؤوں اور 173شہری مراکز کا احاطہ کریگا ۔ یواین آئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا: عمر عبداللہ
تازہ ترین
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے
برصغیر
کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

Related

برصغیر

سرمایہ کاروں کے مفادات کاتحفظ | ہند کرغزستان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ نافذ

June 5, 2025
برصغیر

آتم نربھر بھارت کے عزم کی عکاسی | رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی اب ملک میں تیارہو گی

June 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت

June 5, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

تاریخی لمحہ قریب: وزیر اعظم مودی کل کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا آغاز کریں گے

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?