سرینگر// صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسکمز کے شعبہ نرسنگ ایڈمنسٹریشن کے اہتمام سے ایک دوروزہ قومی سطح کی کانفرنس کا انعقاد 11اور12ستمبر کوکیا جارہا ہے جس میں نرسنگ کیئر کے مختلف گوشوں پر ماہرین اپنی آراءپیش کریں گے ۔مجوزہ کانفرنس میں قومی و عالمی سطح پر نرسنگ کیئر شعبے کے فروغ کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی ۔ڈائریکٹر و ای اوایس جی سکمز نے نرسنگ ایڈمنسٹریشن شعبے کو اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد کرنے کی سراہنا کی ہے ۔آرگنائزنگ یئرمین و ایم ایس سکمز ڈاکٹر تابش نے کہاکہ شعبہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔