نئی دہلی// خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر مینکا گاندھی نے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خواتین کی سلامتی کی سمیت میں ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے میری خواہش ہے کہ جلد سے جلد اسے نافذ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے معاملکے کی سماعت کے بعد ا?ج چاروں قصورواروں کو پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ خواتین کی سلامتی کی سمت میں بڑا قدم ہے اور ا سے سماج میں اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو فیصلہ ہونے پر پانچ سال لگ گیا۔ یوں تو اس طرح کے معاملات میں کافی وقت لگتا ہے۔ وزارت قانون اور ججوں کو اس سلسلے میں غور کرنا چاہئے کہ اس وقت کو کم کیسے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے میں تاخیر ایک طرح سے انصاف نہ ملنا ہے۔فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خواتین کمیشن کی صدر للتا کمار منگلم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ واقعہ ا?ئندہ کے لئے ایک نظیر بنے گا۔ نربھیا کیس کے بعد سے ہی لوگوں میں خواتین کے تئیں جرائم کو لے کر بیداری میں اضافہ ہوا اور قانون بھی بدلا۔ادھر دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ یہ صرف نربھیا یا اس کے خاندان کی بات نہیں ہے ، بلکہ یہ سب کے لئے ہے۔ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ تمام ریپ کرنے والوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔