مظفر آباد //حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ شوپیاں کے 25دیہات کا محاصرہ ، توڑ پھوڑ اور پُرامن مظاہرین پر پیلٹ فائرنگ اس حقیقت کو آگاہ کرتی ہے کہ فورسز عوام کی جدوجہد کے سامنے ناکام ہوچکی ہے۔حزب ترجمان سلیم ہاشمی کی طرف سے موصولہ بیان میں صلاح الدین نے کہا ہے کہ اپنے قبضے کو قائم رکھنے کیلئے وہ ایسے جابرانہ اقدامات کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی کو دبانے اورکمزور کرنے کی فورسز اور انتظامیہ کی ہرایک کوشش ناکام ہوچکی ہے ۔صلاح الدین نے سومو ڈرائیور نذیر احمد کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ فورسز عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔