اسلام آباد//پیپلز فریڈم لیگ چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے تحریک آزادی کے ممتاز کمانڈر اور سیاسی رہنما نذیر احمد شاہ کو 23ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ نذیر احمد شاہ کو فورسز نے 15جون1994کو بمنہ سرینگر میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مارا تھا۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ نذیر شاہ کی مسخ شدہ لاش کو بعد ازاں بانڈی پورہ کے علاقے کلوسہ میں دفن کیا گیا گیا اورن کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تھی ۔ رحمانی نے کہا کہ 1990سے اب تک کشمیریوں کی طرف سے غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف بیش بہا قربانیوں کا سفر مسلسل جاری ہے اور وہ اپنے عظیم شہداء کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔