محمد تسکین
بانہال // پی ایف کمشنررضوان الدین نے ریلوے تعمیراتی ایجنسی کے کانفرنس ہال میں ’’ندھی آپ کے نیکت2.0‘ کے تحت بیداری اور آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ریلوے اور فورلین تعمیراتی کمپنیوں کے عہدیدار ، ٹھیکیدار اور ورکر موجود تھے۔ پی ایف کمشنر رضوان الدین نے ملازموں اورٹھیکیداروں کو درپیش مسائل سنے اور انہیں EPF & MP ایکٹ کو نافذ کرنے میں تنظیموں کے مسائل سے نمٹنے کی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر تمام تر لوازمات کو آن لائین سکھایا گیا۔ پی ایف کمشنر رضوان نے کہا کہ ملازمین کی ایک قابل ذکر تعداد ابھی تک پی ایف اور پنشن فنڈ کے تحت اندراج ہونا باقی ہے۔ انہوں نے ’سماجی تحفظ‘کی خدمات اور فوائد ، ملازمین کی پنشن اسکیم 1995 اور ملازمین کی جمع سے منسلک بیمہ اسکیم، 1976 کے بارے میں شرکاء کو جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ پرویڈنٹ فنڈ سے منسلک لوگوں کو تمام سکیموں کی جانکاری دینا اور سکیموں کو عملی جامہ پہنانا ان کا ہدف ہے۔ اس موقع کئی تعمیراتی کمپنیوں کی نا انصافی کا شکار ہوئے ورکروں نے پی ایف کمشنر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی آمد سے انہیں انشورنس اور پی ایف سمیت دیگر سرکاری سکیموں کے بارے میں جانکاری ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پی ایف کمشنر نے یقین دلایاہے کہ ان کے کمپنیوں کے ساتھ ای پی ایف کے تمام معاملات ترجیحات پر حل کرائے جائینگے اور اس بارے میں انہوں نے کئی تعمیراتی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ورکروں کے انشورنس سمیت دیگر مسائل کو فوری طور حل کریں۔ بانہال سے روانہ ہونے کے بعد کمشنر پی ایف نے رامسو میں بھی ورکروں اور ٹھیکیداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔