محمد تسکین
بانہال // بانہال۔ قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے رکھ رکھاو اور اوپریشنز کیلئے ذمہ دار کمپنی اتھانگ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ نے نیشنل ہائی ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کے تحت بانہال اور قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتالوں کو دو الگ الگ تقریبات میں ایمبولینس گاڑیاں عطیہ کیں۔ یہ دو ایمبولینس گاڑیاں کمپنی کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت دی گئی ہیں۔بانہال ایمرجنسی ہسپتال کے احاطے میں منعقد ایک تقریب میں آتھانگ اور نیشنل ہائے وے اتھارٹی آاف انڈیا کے حکام نے میڈیکل آفیسر بانہال ڈاکٹر سید محمد اسماعیل کو ایمبولینس گاڑی کی چابیاں اور دیگر کاغذات حوالے کئے۔ اس آئر کنڈیشنر ایمبولینس کی قیمت 1633000 روپئے ہے۔ بانہال میں منعقد تقریب کے موقع پر منیجر ٹیکنیکل این ایچ شنھم یادو ، سنیئر وائس پریزیڈنٹ آتھانگ ممبئی آفتابِ درویش ، جنرل منیجر پروجیکٹ ، اور سیفٹی منیجر عارف احمد تانترے موجود تھے۔بلاک میڈیکل آفیسر بانہال ڈاکٹر سید اسماعیل نے اتھانگ انفراسٹرکچر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہسپتال میں موجود چھ ایمبولینس گاڑیوں کو مزید قوت ملے گی اور اس سے غریب مسافروں جو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔