ادھم پور//بدھ کے روز اودھم پور کے پوسٹ آفس میں ایک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ بجلی کےتار سے رابطے میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گارڈ صفائی کے فرائض انجام دے رہا تھا، جس کے نتیجے میں فوری طور پر کرنٹ لگ گیا۔حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 44 سالہ انگریز سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس اور مقامی حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور حادثے کے حالات کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔