نئی دلی // نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو ذچگی کے دوران 26ہفتے تک چھٹوں کے سلسلے میں کل پارلیمنٹ میں بل پاس کیا گیا اور اس طرح سے اب نجی اداروں میں کام کرنے والی18لاکھ خواتین کو ذچگی کے دوران ملنے والی رخصت میںکی مدت 12ہفتوں سے بڑھا کر 26 ہفتے کی گئی ہے ۔کل پاس کیا گیا یہ بل اُن تمام نجی اداروں پر نافط عمل ہو گا جن میں دس یا دس سے زیادہ لوگ کام کرتے ہوں گے ۔تاہم یہ چھوٹیاں صرف 2بچوں کی پیدائیش کیلئے دی جائیں گئیں۔ذچگی کے فوائد نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین تک پہنچانے کیلئے کل پارلیمنٹ نے زچگی ترمیمی بل سال 2016کو منظوری دے دی ہے ۔اس سے ایک ماہ قبل مذکورہ بل کو راجیہ سبھا میں پاس کیا گیا تھا اور اب کنیڈا اور ناروے کے بعد بھارت تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔کنیڈا میں 50ہفتے جبکہ ناروے میں 44ہفتے تک ذچگی کی چھوٹیاں دی جاتی ہیں ۔پہلے موجود قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے مرکزی وزیر لیبر بنڈارو داتترے نے قوانین بناتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ خواتین کو ذچگی کے دوران زیادہ فائدہ پہنچانے کے حق میں ہیں ۔انہوں نے کہا یہ عالمی یوم خواتین پر نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کیلئے ایک اچھا توفعہ ہو گا ۔وہ چار گھنٹے کے طویل مباحثے کے دوران بات کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا موجود دور میں لوگ علحیدہ رہتے ہیں اس لئے مرد اور عورت دونوں کو بچوں کا خیال رکھنا ہے۔اس قوانین کے تحت کام کرنے والی خواتین ذچگی کے دوران چھوٹی کے علاوہ بغیر کام کے تنخواہ حاصل کرتی ہیں ۔