نئی دہلی//ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق نے صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ مسٹر مودی نے ہندستان کی چھ روزہ دورے پر آئے مسٹر رزاق کا راشٹرپتی بھون میں استقبال کیا۔ مسٹر رزاق کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ مسٹر رزاق نے صدر سے رسمی ملاقات کی اور اس کے بعد وہ نائب صدر اور وزیر اعظم سے ملے ۔مسٹر رزاق راج گھاٹ بھی گئے اور وہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ مہاتما گاندھی کو 'سات سماجی پاپ' کی باتیں پسند تھیں اور ان کے والد کو بھی یہ بہت پسند تھیں۔ انہوں نے اپنے دفتر میں ان باتوں کو لگایا ہوا تھا۔وہ باتیں یہ ہیں۔اصول کے بغیر سیاست، کام کے بغیر جائیداد، ضمیر کے بغیر خوشی، کردارکے بغیر علم، اخلاقیات کے بغیر تجارت، انسانیت کے بغیر سائنس اور قربانی کے بغیر پوجا۔