کنگن/ / گاندربل پولیس نے نجون کنگن کے جنگلات کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 24آر آر اور ایس او جی گاندربل نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر نجون کنگن کے جنگلات کو محاصرے میں لیکر تلاشی شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی کاروائی کے دوران فوج اور پولیس نے نجون جنگلات سے عسکریت پسندوں کی دو کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 24آر آر اور ایس او جی گاندربل نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر نجون کنگن کے جنگلات کو محا صرہ کرکے تلاشی کاروائی شروع کردی جس کے دوران جنگلات سے عسکریت پسندوں کی دو کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کے علاوہ کھانے پینے کا سامان بھی برآمد کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمین گاہ سے 19یوبی جی ایل شلس، 3چینی گرنیڈس ،ایک 15mmیوبی جی ایل ،ایک وائر لیس سیٹ ،ایک AK-47میگزین کے علاوہ کچھ کمبل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔