سرینگر// وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے بیروہ قصبے کے تحت آنے والے نجلو گائوں میں سفیدا گرنے سے 22سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کچھ لوگ سفیدہ کا درخت کاٹ رہے تھے کہ اس دوران درخت کی زد میں آکر22سالہ بلال احمد ڈار ولد خصر محمد ڈارآکر جان بحق ہوگیا۔