ڈورو//نتھی پورہ ڈورو میں مواصلاتی کمپنی جیو کی ناقص کارگردگی سے سینکڑوں صارفین اجتماعی طورسم کارڈ سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہیں ۔کئی صارفین نے بتایا کہ ریاست میں جیو کمپنی کی سروس شروع ہوتے ہی اُنہوں نے نئے جیو سروس حاصل کرنے کیلئے 4 جی فون خرید لئے تاکہ اس سروس کا فائدہ اُٹھاسکیں لیکن آئے روز علاقے میںسروس ٹھپ رہتی ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ جیو کے ذمہ داروں نے اُنہیں گذشتہ سال کے نومبر میں علاقے میں ایک ٹاور چالو کرنے کی یقین دہانی کی تھی جوسراب ثابت ہوئی ۔