Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

نبی مہربان، انسانِ کاملؐ نورِ مجسم

Mir Ajaz
Last updated: March 10, 2023 1:03 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

خلقِ عظیم وہ نعمت عظمیٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی تعلیم اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس آیتِ مبارکہ میں فرمائی ہے:ترجمہ:درگزر کی عادت اپناؤ،نیکی کا حکم دو اور جاہلوں کو منہ نہ لگاؤ۔(سورۃ الاعراف)حدیثِ پاک میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تونبی اکرم ؐ نے حضرت جبرائیل امین ؑسے اس بات کی وضاحت چاہی۔ انہوں نے فرمایا :آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہترین اخلاق عطاکئےگئے ہیں، جو آپؐ سے قطع تعلق کرے ،اسے اپنے ساتھ بلائیں، جو آپؐکو نہ دے، آپؐ اسے عطا کریں، جو آپؐپر ظلم کرے ،اسے آپؐ معاف فرمادیں۔
معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیبؐ پر فضل و کرم اس درجے ہے اور آپؐ کے اخلاق عظیم اعلیٰ پائےکے ہیں کہ عقل اس کا احاطہ نہیں کر سکتی۔ سیرتِ طیبہ کے مطالعے سے یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکارہوتی ہے کہ نبی اکرم ؐ نے ا ن مراتب عالیہ کو آخری حد تک پہنچا دیا۔ نبی کریم ؐ ارشاد فرماتے ہیں: مجھے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے۔ (سنن ابو داؤد)
حضرت حسینؓ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خلق عظیم کیوں نہ ہوگا، جب کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل اقدس پر اخلاقِ عظیم و اخلاقِ کریمہ کے انوار کی تجلی فرمائی ہے۔ سب سے بہتر اور جامع تفسیر ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ نے بیان فرمائی ہے۔حضرت سعد بن ہشامؒ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا، اے ام المومنینؓ! مجھے نبی اکرمؐ کے خلق کے بارے میں بتائیے۔ آپ ؓنے فرمایا: تم قرآن پاک نہیں پڑھتے؟ میں نے عرض کیا ،میں پڑھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: نبی اکرمؐ کا خلق قرآن ہے۔(صحیح مسلم) حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا ہے کہ میں نے دس برس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی اور اس دوران آپؐ نے کبھی بھی مجھے اُف تک نہ کہا اورنہ کبھی یہ کہا کہ کہ تم نے فلاں کام کیو ں نہیں کیا ۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں میں بہترین خلق کے مالک تھے۔(بخاری ومسلم)زید بن حارثہ ؓ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے ،آپ ؐزید کے ننھے بیٹے اسامہ سے بہت پیار کرتے ۔(بخاری ومسلم)حضوراقدس ؐ ہر غزوے کے موقع پر کفار کے بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا کرتے اور فرماتے تھے کہ ہرجان اللہ کی فطرت پر پیدا ہوتی ہے۔ رسول اکرم ؐ کی عادت میں شامل تھا کہ کوئی شخص بیمار ہوتا تو اس کی عیادت فرماتے اور کوئی شخص فوت ہوجاتا تو اس کی نماز جنازہ میں شریک ہوتے اور پسماندگان سے تعزیت کرتے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبدللہ بن ثابت ؓ کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لے گئے۔ انہیں عالم نزع میں دیکھ کرفرمایا افسوس ابوالربیع تمہارے معاملے میں ہم اب بے بس ہیں۔ یہ سن کر گھر کی عورتیں چیخنے چلانے لگیں، صحابہ ؓنے انہیں رونے سے منع کرنا چاہا، توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اب رونے دو،البتہ مرنے کے بعد نوحہ نہیں کرنا چاہیے۔ وفات کے بعد عبداللہ بن ثابت کی بیٹی نے عرض کیا کہ میرے ابا شہادت کا درجہ حاصل کرنے کے خواہش مند تھے اور انہوں نے اس نیت سے جہاد کا سامان بھی تیار کرلیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں اپنی نیت کا ثواب مل گیا ۔(ابوداؤد)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں وکشمیر: اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں
تازہ ترین
اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق
تازہ ترین
شوپیاں کے شکرو کیلر کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں اور فوج کے مابین مسلح تصادم ، 3ملی ٹینٹ جاں بحق
تازہ ترین
جموں و کشمیر :سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر، متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے حکومت سرگرم
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 8, 2025
جمعہ ایڈیشن

خدمتِ خلق پر عطائے الٰہی شمع فروزاں

May 8, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 1, 2025
جمعہ ایڈیشن

بلغ العلیٰ بکمالہ۔کمالات ِ مصطفیٰؐ کی درخشاں جھلک رحمت ِ عالمؐ

May 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?