Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

نبی اکرم ؐ۔رحمتہ للعالمین

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 26, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ارشاد باری تعالیٰ ہے:’’اور نہیں بھیجا ہے ہم نے تم کو اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مگر رحمت بناکر جہاں والوں کے لیے‘‘۔(سورۃ الانبیاء)
 آیت میں مذکور لفظ’’عالمین ‘‘ عالَم کی جمع ہے ،جس میں ساری مخلوقات بشمول انسان، فرشتے،جنات، حیوانات، نباتات، جمادات سب ہی داخل ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سب چیزوں کے لیے رحمت اس طور پر ہیں کہ دنیا میں قیامت تک اللہ تعالیٰ کا ذکر وتسبیح اور اس کی عبادت وبندگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دم سے قائم اور آپ ؐ ؐکی تعلیمات کی برکت سے جاری و ساری ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب زمین پر کوئی بھی اللہ اللہ کہنے والا نہیں رہے گا تو قیامت آجائے گی۔ تفسیر ابن کثیر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا گیا ہے کہ’’میں اللہ کی بھیجی ہوئی رحمت ہوں‘‘۔باقی انسانوں کے لیے رحمت ہونا اس طور پر ہے کہ آپﷺ نے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھلایا، گمراہی سے بچایا، کفر وشرک کے اندھیروں سے ،ایمان و توحید کے اجالے کی طرف رہنمائی فرمائی۔ لوگوں کو جہنم کی آگ میں جانے سے ان کی کمروں سے پکڑ پکڑ کر روکا۔
صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میری اور میری امت کی مثال ایسی ہے، جیسے کسی شخص نے آگ جلائی، تو پروانے اور پتنگے آ کر اس میں گرنے لگے۔ میں تمہیں کمر سے پکڑ پکڑ کر کھینچتا ہوں اور تم اس میں چھوٹ چھوٹ کر گرتے ہو‘‘۔ آپ ؐکی رحمت انسانوں میں مؤمن و کافر دونوں کے لیے عام ہے۔
صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ سے التماس کی گئی کہ اے اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مشرکوں کے لیے بد دعا فرمائیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ میں لوگوں کے لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا ہوں ،بلکہ مجھے رحمت بناکر بھیجا گیا ہے۔
باقی فرشتوں کے لیے رحمت ہونا اس طور پر ہے کہ لوگوں کو مسجد میں کچی پیاز اور لہسن کھا کر آنے سے منع فرمایا ہے کہ اس سے فرشتوں کو اذیت ہوتی ہے۔صحیح بخاری میں حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا :’’ جو لہسن یا پیاز کھائے ہوئے ہو تو اسے ہماری مسجد سے دور رہنا چاہیے یا اسے اپنے گھر میں ہی بیٹھنا چاہیے۔
باقی جنات کے لیے رحمت ہونا اس طور پر ہے کہ آپﷺ نے جنات کو بھی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی تعلیم دی اور اپنی رسالت کا اقرار کروایا، کیوںکہ وہ بھی مکلف ہیں اور ان کا بھی حساب و کتاب اور جنت و دوزخ کا فیصلہ ہوگا۔اس کے علاوہ انسانوں کوہڈی سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا ہے، کیوںکہ یہ جنات کی غذا ہے۔
صحیح مسلم میں حضرت سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ہڈی سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا‘‘باقی حیوانات کے لیے رحمت ہونا اس طور پر ہے کہ سواری کو منبر بنانے سے ،مرغے کو گالی دینے سے منع فرمایا ہے۔قربانی کے موقع پر جانور کو ذبح کرنے میں آداب کی رعایت رکھنے کی تاکید فرمائی۔ مثلاً: جانور کو ذبح کرنے سے پہلے چھری کو خوب تیز کرناتاکہ جانور کو تکلیف نہ ہو،ایک جانور کے سامنے دوسرے جانور کو ذبح نہ کرنا، تاکہ جانور نہ بِدکے ۔اسی طرح جانور کے پوری طرح ٹھنڈا ہونے تک کھال کا نہ اتارنا۔
باقی نباتات کے لیے رحمت ہونا اس طور پر ہے کہ جنگ کے موقع پر بھی صحابہ کرامؓ کو کفار کے باغات اجاڑنے اور درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایاہے۔اس کے علاوہ ایک حدیث میں آپ سے روایت کیا گیا کہ کوئی مومن ایسا نہیں ہے جو کوئی درخت لگائے یا کھیتی باڑی کرے ،اس سے انسان اور پرندے فائدہ اٹھائیں اور اس کا اسے ثواب نہ ملے۔ باقی جمادات کے لیے رحمت ہونا اس طور پر ہے کہ آپ کی برکت سے امت محمدیہ کے لیے پوری زمین کو نماز کی جگہ اورتیمم کی صورت میں پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا ہے۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ ’’جو کوئی مُردہ زمین کو پیداوار کے قابل بنائے، اس کے لیے اس میں ثواب ہے‘‘۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?