نا بالغ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی

Mir Ajaz
1 Min Read

ارشاد احمد

سرینگر// پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں مفرور شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ چارروز قبل ایک نابالغ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی شکایت متعلقہ پولیس تھانہ میں موصول ہوئی تھی، جس کے بعد معاملہ درج کر کے کاروائی شروع کی گئی ۔سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا ،’’ملزم اعجاز احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ سکنہ زیون، کھنموہ کو 4دن قبل ملورہ کی ایک نابالغ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ جرم کے بعد مفرور تھا۔ آئی پی سی اور پوسکو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت اسکے خؒاف کیس درج کیا گیاہے۔

Share This Article