راجا ارشاد احمد
گاندربل //ضلع انتظامیہ گاندربل نے اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ گاندربل کی جانب سے ناگہ بل گاندربل میں واقع بازار کا معائنہ کیا گیا۔نائب تحصیلدار گاندربل شاہد اقبال کی قیادت میں ناگہ بل چوکی سے منسلک پولیس نے مشترکہ طور پر ناگہ بل بازار کا معائنہ کیا گیا۔دوران چیکنگ زائد قیمتوں پر متعدد دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانے کئے گئے۔ساتھ ہی غیر معیاری سڑی ہوئی سبزیاں اور پھل فوری طور پر ضائع کردیئے گئے۔