گاندربل//ناگہ بل گاندربل میں مقررہ سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں قصاب کی دکان سربمہر کی گئی۔ ناگہ بل گاندربل میں لوگوںنے شکایت کی کہ علاقہ میں ایک قصاب ایک کلوگرام گوشت 600روپے میں فروخت کررہا ہے۔ لوگوں کاالزام ہے کہ سرکاری قیمتوں کو بالائے طاق رکھا گیا۔ اس بارے میں محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل نصیر احمد بابا نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ناگہ بل سے ایک صارفین نے شکایت کی کہ ایک قصاب گزشتہ روز حکومت کی جانب سے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کے نرخنامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 535 روپے فی کلو گرام کے بجائے 600 روپے کے حساب سے گوشت فروخت کررہا ہے جس پر ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قصاب کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کراتے ہوئے قانونی کارروائی انجام دی اور دوکان کو سربمہر کیا ۔